اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی مستعفیٰ ہونے کی درخواست منظور کر لی۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی تھی کہ وہ مجھے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کی اضافی ذمہ داری سے سبکدوش کر دیں۔
جنرل (ر) عاصم باجوہ کی اپنے خلاف الزامات کی تردید، تفصیلات بتا دیں
وزارت اطلاعات میں بڑی تبدیلی، شبلی فراز وزیر، عاصم باجوہ معاون خصوصی مقرر
سی پیک اتھارٹی کے سربراہ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔
جنرل (ر) سی پیک اتھارٹی کے سربراہ ہیں، انہیں رواں برس اپریل کے اواخر میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات مقرر کیا گیا تھا۔
گزشتہ ماہ ان کی فیملی کے کاروبار کے حوالے سے کئی الزامات سامنے آئے تھے جن کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے تفصیلی وضاحت جاری کی تھی۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جو ثبوت اور وضاحت پیش کی گئی ہے وہ اس سے مطمئن ہیں لہٰذا وزیر اعظم نے انہیں بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔