• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی، وزراء کے درمیان تلخ کلامی، جھوٹ پکڑا گیا

by sohail
اکتوبر 13, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کابینہ کو غلط بریفنگ دینے پر وزارتوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس میں فواد چوہدری نے پی آئی اے کا 290 ملین ڈالرز کا جھوٹ پکڑا۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ میں غلط فگرز دے کر ہم سے غلط فیصلے کرائے جا رہے ہیں۔ ہر دفعہ ہمیں غلط بریفنگ دے کر فیصلے کرائے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گندم، چینی کا بحران غلط فگرز دے کر پیدا کرایا گیا۔ جب ہمارے سامنے اعدادوشمار ہی غلط ہوں گے تو فیصلے بھی غلط ہوں گے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہمیں بتایا گیا گندم اور چینی وافر ہے، ہم نے ایکپسورٹ کر دی اور اب باہر سے منگوا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب پی آئی اے نے جھوٹ بولا کہ ہم نے تین سو ملین ڈالرز کمایا۔ وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ اس وقت بات کرتے جب آپ کو بریفنگ دی گئی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت میں کیسے بات کرتا جب تک میں کنفرم نہ کراتا۔

عمر ایوب اور مراد سعید کے درمیان تلخ کلامی

کابینہ اجلاس کے دوران عمر ایوب اور مراد سعید میں گرما گرمی بھی ہوئی۔

مراد سعید نے کہا کہ آپ نے کہا تھا بجلی کی قمیت کم ہوگی، کم ہونے کی بجائے 30 فیصد بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گردشی قرضہ ادا کرنے کے باوجود بجلی کی قمیتیں بڑھ رہی ہیں۔ ہر دفعہ بجلی کی نئی قمیت سامنے آ جاتی ہے۔

عمر ایوب نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ بجلی کے پیسے آپ کی وزارت نے ادا کرنے ہیں۔ آپ کی وزارت ہماری سب سے بڑی ڈیفالٹر ہے۔

اقبال زیڈ احمد اور علی زیدی، ندیم بابر کی تکرار

کابینہ اجلاس کے دوران علی زیدی اور ندیم بابر کی نئے ایل این جی ٹرمینل لگانے پر گرما گرمی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ندیم بابر پہلی دفعہ کابینہ میں جارحانہ موڈ میں نظر آئے۔ ندیم بابر، علی زیدی کے وزارت پٹرولیم کے فنکشن ہاتھ میں لینے پر برہم دکھائی دیے۔

نیب کا ملزم اقبال زیڈ احمد ایک دفعہ پھر ایل این جی ٹرمینل پر سرگرم ہو گیا۔ وہ حال ہی میں ضمانت پر رہا ہوئے ہیں۔

وہ مشرف دور میں نیب سے پلی بارگین کر کے رہا ہوئے تھے۔ نیب نے پچھلے سال اقبال زیڈ احمد کو ڈھائی سو ارب روپے کی منی لانڈرنگ پر گرفتار کیا تھا۔

نیب سے پلی بارگین کے باوجود اقبال زیڈ احمد کو اربوں کے کنٹریکٹ دیے گئے۔ ذارئع کے مطابق اقبال زیڈ احمد اب اپنے ٹرمینل کی کیپسٹی بڑھانا چاہتے ہیں۔ علی زیدی نئے ٹرمینل لگوانا چاہتے ہیں جبکہ ندیم بابر نئے ٹرمینل کی بجائے پرانے ٹرمینل کی کیپسٹی بڑھانا چاہتے ہیں۔

علی زیدی پہلے دن سے نئے ٹرمینل پر کام کررہے ہیں، ان پر مفتاح اسماعیل پہلے ہی سنگین الزامات لگا چکے ہیں۔

Tags: کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانیوزراء کا جھگڑا
sohail

sohail

Next Post

میرے بیٹے نے خود گرفتاری دی ہے، عابد ملہی کے والد کا دعویٰ

سپریم کورٹ نے بلین ٹری سونامی سمیت صوبائی حکومتوں کے منصوبوں پر سوالات اٹھا دیے

مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

عابد ملہی کی گرفتاری، پولیس کیلئے انعام کے اعلان پر لاہور ہائیکورٹ کا اظہار برہمی

بنگلہ دیش رواں برس فی کس آمدنی میں بھارت سے آگے بڑھ جائے گا، آئی ایم ایف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In