• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 8, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

پاکستان میں کورونا وبا میں اضافہ، اسد عمر نے پابندیوں کا اشارہ دے دیا

by sohail
اکتوبر 15, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے چیئرمین اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔

اپنی ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے بڑھنے کے واضح اشارے ملے ہیں، گزشتہ روز ملک میں 2.37 فیصد کیسز مثبت آئے جو 50 دن میں سب سے زیادہ مثبت شرح ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ آخری بار کورونا مثبت کیسز کا یہ رجحان 23 اگست کو دیکھا گیا تھا جبکہ رواں ہفتے کے پہلے 4 دن کورونا سے روزانہ 11 اموات ہو رہی ہیں جو کہ 10 اگست کے بعد سب سے زیادہ شرح ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مظفرآباد اور کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح زیادہ ہے جبکہ لاہور اور اسلام آباد میں بھی اس وبا کے بڑھنے کے اشارے ملے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ اگر ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو پابندیوں جیسے سخت اقدامات کرنے پڑیں گے جس سے کاروبار زندگی متاثر ہو گا۔

Covid positivity is extremely high in muzaffarabad, remains high in karachi, rising in lahore & Islamabad. Time for all of us to take covid sop's seriously again. Otherwise, unfortunately we may have to take restrictive actions which have negative effects on peoples livelihoods

— Asad Umar (@Asad_Umar) October 15, 2020

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا کی پہلی لہر سے بہت زیادہ نقصان نہیں ہوا اور دیگر ممالک کی نسبت اس پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا، مجموعی کیسز میں 95 فیصد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں تاہم دوسری لہر کا خدشہ موجود ہے جس کی طرف وزیراعظم عمران خان کئی بار اشارہ کر چکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے بھی دنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر سے خبردار کیا ہے، اس وقت یورپ میں کورونا نے ایک مرتبہ پھر سر اٹھا لیا ہے اور بہت سے ممالک نے پابندیاں عائد کرنا شروع کر دی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے 755 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3لاکھ 21ہزار218 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اس وبا کے ہاتھوں مزید 13 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 614 ہو گئی ہے۔

Tags: اسد عمرپاکستان میں‌ کورونا وائرسکورونا وائرسنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر
sohail

sohail

Next Post

نوازشریف کے الزامات، سابق آئی ایس آئی چیف ظہیرالسلام نے خاموشی توڑ دی

کس قانون کے تحت یوٹیوب چینل چل رہے ہیں؟ لاہور ہائیکورٹ کا برہمی کا اظہار

آج تک نہیں سنا کہ کسی بھائی نے اپنی بہن کو زمین گفٹ کی ہو، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

سوزوکی کمپنی نے پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا

شمالی وزیرستان، دہشت گردوں کے حملے میں کیپٹن سمیت 6 فوجی شہید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In