• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

آج تک نہیں سنا کہ کسی بھائی نے اپنی بہن کو زمین گفٹ کی ہو، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

by sohail
اکتوبر 15, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ میں نے آج تک نہیں سنا کہ کسی بھائی نے اپنی بہن کو زمین گفٹ کی ہو، بھائی تو خوش ہوتے ہیں کہ ان کو جائیداد میں دگنا حصہ مل رہا ہے۔

 57 کنال اراضی کے انتقال کے کیس کی سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔

عدالت نے درخواست گزار عبدالحئی کی درخواست خارج کردی تاہم جسٹس قاضی فائز عیسی ریمارکس دیے کہ پتا نہیں اس ملک میں لوگ شریعت سے اتنی نفرت کیوں کرتے ہیں، ٰکوئی شریعت کے مطابق بہنوں کو حصہ نہیں دینا چاہتا۔

کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل رفاقت حسین شاہ نے عدالت کو بتایا کہ تحصیلدار نے خود کہا کہ عورت چل کر اس کے پاس بیان دینے آئی تھی جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ تحصیلدار نوکری سے جائے تو آگے چلتے ہیں۔

انہوں نے ریمارکس دیے کہ 9 سال پہلے کا واقعہ تھا، تحصیلدار کو کیسے یاد رہا، تحصیلدار کے دستخط تھے، اس لیے اس نے اقرار کرلیا، یہ تو معجزہ کی بات ہے کہ 9 سال پرانی بات اسے یاد رہی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ اگر وہ روزانہ 10 سے 20 کیسز بھی کرتا ہو گا تو اسے کیسے یاد رہا کہ یہ وہی خاتون ہے۔ بعدازاں عدالت نے زمین کے انتقال کے تنازعہ سے متعلق درخواست خارج کردی۔

1996 میں تلہ گنگ میں بہن نے والد کی وفات کے بعد اپنی 57 کنال اراضی اپنے اکلوتے بھائی کو گفٹ کی تھی، سول کورٹ نے گفٹ کو قانونی قرار دیا تھا جس کے بعد ڈسٹرکٹ کورٹ نے سول کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ڈگری کر دی تھی۔

بعد ازاں ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا جسے سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔

Tags: جسٹس قاضی فائز عیسیٰسپریم کورٹ آف پاکستان
sohail

sohail

Next Post

سوزوکی کمپنی نے پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا

شمالی وزیرستان، دہشت گردوں کے حملے میں کیپٹن سمیت 6 فوجی شہید

حکومت جتنے مرضی کمیشن بنائے مگر عدالتی کمیشن کو نہیں چھیڑ سکتی، چیف جسٹس گلزار احمد

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ، کھلاڑی سے بکی کے رابطے کا انکشاف

او بلڈ گروپ والوں میں کورونا میں مبتلا ہونے کا کم خطرہ ہوتا ہے، نئی تحقیق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In