• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی نعرہ بازی، وزیراعظم اجلاس چھوڑ کر چلے گئے

by sohail
اکتوبر 16, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی آمد پر اپوزیشن رہنماوں کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس تلاوت، نعت اور قومی ترانہ کے فوری بعد سید نوید قمر نے جب پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کے لیے مائیک مانگا مگر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بات نہ کرنے دی۔ جس کے بعد اپوزیشن نے نعرے بازی شروع کر دی۔

اسپیکر اسد قیصر نے ایجنڈے کے مطابق کارروائی چلانے کی کوشش کی مگر اپوزیشن نے اجلاس کی کارروائی نہ چلنے دی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وقفہ سوالات شروع کرایا مگر اپوزیشن کے نعروں اور شور شرابے کی وجہ سے وقفہ سوالات بھی روکنا پڑ گیا۔

اپوزیشن کے ممبران کی تعداد بہت کم تھی مگر ان کا جوش دیدنی تھا۔ اپوزیشن نے نیلے، پیلے اور گلابی پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔ ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں۔

ایوان گو نیازی گو۔۔مک گیا تیرا شو۔۔گو نیازی گو کے نعروں سے گونجتا رہا۔ چینی چوروں، آٹا چوروں کی سرکار نہیں چلے گی کے نعروں سے ایوان گونج اٹھا۔

وزیراعظم عمران خان کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے باوجود حکومتی ارکان اسمبلی تعداد بہت کم تھیں۔ عمران خان کے دھرنے کے دنوں میں ن لیگ کے ارکان اسمبلی اور وزرا کی بھر پور شرکت ہوا کرتی تھی مگر یہاں معاملہ یکسر مختلف دکھائی دیا۔ وزرا کی فوج نظر آئی نہ ہی حکومتی بینچ بھر ے ہوئے دکھائی دیے۔ ایسے محسوس ہو رہا تھا جیسے اپوزیشن کے ساتھ حکومتی ارکان اسمبلی بھی وزیر اعظم سے خفا ہیں اور انہوں نے اجلاس میں بھر پور شرکت نہ کر کے اپنی ناراضگی کا اظہار کر دیا ہے۔

اپوزیشن کی وزیراعظم کے خلاف شدید نعرے بازی کے باوجود حکومتی بینچوں کے ارکان خاموش بیٹھے رہے اور اچھی خاصی نعرے بازی کے بعد چند ارکان نے وزیر اعظم کی چیئر کے پاس آ کر اپوزیشن کے خلاف نعرے بازی شروع کی مگر وہ جوش دکھائی نہ دیا۔ وزیراعظم سے سلام کرنے والوں کی بھی لائن نہ لگی۔ ایسے محسوس ہو رہا تھا جیسے وزیر اعظم موجود ہی نہیں ہیں۔

جب اسپیکر کے لیے اجلاس چلانا مشکل ہو گیا تو اسپیکر اسد قیصر نے 20 منٹ کے لیے اجلاس ملتوی کر دیا۔اجلاس ملتوی ہونے کے بعد عامر ڈوگر نے وزیراعظم سے کچھ کہا جس کے بعد وہ اٹھ کر ایوان سے چلے گئے۔

جب وزیر اعظم ایوان سے جانے لگے تو اپوزیشن نے نعرے بازی شروع کر دی۔۔ وہ بھاگ گیا، وہ نکل گیا کے مسلسل نعرے لگتے رہے۔

وقفہ کے بعد اجلاس کی کارروائی شروع ہوئی تو اسپیکر اسد قیصر نے سید نوید قمر کو پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کی اجازت دے دی۔

سید نوید قمر نے کہا کہ مشترکہ اجلاس کو دیکھ لیں، گزشتہ سیشن دیکھ لیں۔ حکومت چاہتی ہی نہیں ہے کہ اپوزیشن ایوان کی کارروائی کا حصہ بنے۔آج اپوزیشن کی تمام پارٹیوں کا جلسہ تھا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 19تاریخ کو بلوایا جانا تھا مگر آج اچانک بلوا لیا گیا ہے۔

سید نوید قمر نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کا قصیدہ نہیں پڑھتی، حکومت پر تنقید کرتی ہے۔ مشترکہ اجلاس میں بھی بلاول بھٹو اور شہبازشریف بات کرنا چاہتے تھے مگران کو بولنے نہیں دیا گیا تھا۔

سید نوید قمر نے کہا کہ ہمیں مجبور کیا جا رہا ہے کہ اب عوام کے مسائل کو ایوان کی بجائے سڑکوں اور جلسوں میں اٹھایا جائے۔

سید نوید قمر نے کہا کہ اگر اپنا نقطہ نظر ہی پیش نہیں کر سکتے تو پھراس ایوان میں کیوں بیٹھنا ہے اس لیے اپوزیشن واک آؤٹ کرتی ہے۔

جیسے ہی اپوزیشن نے واک آؤٹ کا اعلان کیا۔ عبدالقادر پٹیل نے کورم کی نشاندہی کر دی۔ کورم پورا ہونے پر اجلاس کی کارروائی شروع ہوئی تو اپوزیشن ایوان میں واپس آ گئی اور پھر سے نعرے بازے شروع کردی۔ اپوزیشن کی نعرے بازی کے باوجود اسپیکر اسد قیصر نے اجلاس جاری رکھا۔

اسمبلی اراکین کے شورشرابے کے باعث اجلاس کی کارروائی میں 20 منٹ کا وقفہ کیا گیا۔

اجلاس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمنٹری پارٹی کی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے اپوزیشن کی تحریکوں اور عوامی ملاقاتوں سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بے روزگار ہے انہیں اہمیت دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ اپوزیشن روز عوامی اجتماعات میں شرکت کرے، اس سے ان کی اصلیت عوام کے سامنے آئے گی۔

اس سے قبل سینیٹ اجلاس کے دوران وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں سیاسی و معاشی بحران کی ذمہ دار سابقہ حکومتیں ہیں۔

 سینیٹ کے فلور پر بات کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اپوزیشن حکومت کو افراط زر کا ذمہ دار قرار دیتی ہے لیکن حقیقت میں گزشتہ 40 50 سالوں میں بنائی گئی حکومتی پالیسیوں اور ناکامیوں کی وجہ سے ہم اس مقام پر کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ ان مشکلات کو 2 سالوں میں حل کر لیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ان مشکلات کو حل کریں گے اور حکومتی اداروں کو اپنے پاوں پر کھڑا کریں گے۔

وفاقی وزیر نے ملک میں افراط زر کی شرح میں اضافے کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ عارضی ہے اور جلد ہی اس پر قابو پا لیا جائے گا۔

یاد رہے صدر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس آج طلب کیا تھا جب کہ آج ہی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ گوجرانوالہ میں پہلے جلسے میں مصروف ہے۔

جلسے میں اپوزیشن کی تمام بڑی پارٹیوں کو رہنما شریک ہیں، اپوزیشن رہنماوں کا کہنا ہے کہ یہ جلسہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کو گرانے کے لیے بنیاد فراہم کرے گا۔

سیشن کے دوران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ جلسہ درحقیقت دو شاہی خاندانوں کو بچانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

Tags: عمران خانقومی اسمبلی
sohail

sohail

Next Post

گوگل کا نیا فیچر، تھوڑا سا گنگنائیں اور سرچ میں گیت حاصل کریں

اپوزیشن کا گوجرانوالہ میں جلسہ، کس لیڈر نے کیا کہا؟

لندن میں نوازشریف کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا

آذربائیجان کے رہائشی علاقے میں میزائل حملہ، 12 شہری جاں بحق

امریکہ میں کورونا کی تیسری اور سب سے بڑی لہر کا آغاز ہو گیا، ماہرین کا انتباہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In