• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

آذربائیجان کے رہائشی علاقے میں میزائل حملہ، 12 شہری جاں بحق

by sohail
اکتوبر 17, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

آذربائیجان کے دوسرے بڑے شہر گینجا کے شہری علاقے پر میزائل حملے میں 2 بچوں سمیت 12 شہری جاں بحق جبکہ 40 زخمی ہوئے ہیں۔

آذربائیجان کے صدر کے اسپیشل اسسٹنٹ حکمت ہاجیو نے ٹویٹر پر بتایا ہے کہ شہریوں کو ملبے سے نکالنے کا کام جاری ہے، انہوں نے اس حملے کا الزام آرمینیا پر عائد کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میزائل حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔

خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق گینجا میں مکانوں کی ایک پوری قطار ملبے میں تبدیل ہو گئی ہے جبکہ ساتھ والی گلیوں کے مکانات بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

یہ حملہ اس وقت ہوا جب شہری اپنے گھروں میں سو رہے تھے، حملے کے بعد لوگ خوف اور غم کی حالت میں گھروں سے باہر نکل آئے۔

65 سالہ ربابہ زافاروف نے نے میڈیا کو بتایا کہ ہم سو رہے تھے جبکہ بچے ٹی وی دیکھ رہے تھے، بہت سے لوگ ابھی بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

اس میزائل حملے کے وقت آذربائیجان کے ایک اور شہر میں بھی میزائل گرا ہے، اس شہر میں موجود ڈیم کی وجہ سے میزائل کے خلاف حفاظتی نظام موجود ہے۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دوسرے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا تھا یا اس نے شہر میں گر کر کوئی نقصان پہنچایا ہے۔

یاد رہے کہ 6 روز قبل اسی شہر کے ایک اور حصے میں میزائل حملے میں 10 شہری جاں بحق ہو گئے تھے۔

Tags: آذربائیجان آرمینیا جنگآذربائیجان میں میزائل حملہ
sohail

sohail

Next Post

امریکہ میں کورونا کی تیسری اور سب سے بڑی لہر کا آغاز ہو گیا، ماہرین کا انتباہ

نوازشریف کی تقریر سے پریشان ن لیگی رہنماؤں نے رؤف کلاسرا کو کیا بتایا؟

ہونٹوں، چہرے کی خوبصورتی کے لیے انجکشن پر پابندی پر غور

نوازشریف نے آرمی چیف پر نہیں بلکہ فوج پر حملہ کیا ہے، عمران خان

امریکہ کی کاروباری خاتون کا وزیراعظم بورس جانسن کے ساتھ افیئر کا اعتراف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In