• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

لندن میں نوازشریف کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا

by sohail
اکتوبر 17, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لندن میں نوازشریف کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے، 4 مقامی باڈی گارڈ حسن نواز کے سٹین ہوپ ہاؤس پر واقع دفتر کے باہر دیکھے گئے ہیں، نوازشریف نے اسی دفتر سے گوجرانوالہ کی ریلی سے خطاب کیا تھا۔

گزشتہ روز یہ باڈی گارڈ تمام دن دفتر کے باہر موجود رہے، اسی طرح ایون فیلڈ میں شریف فیملی کی رہائش گاہ پر پرائیویٹ گارڈز دیکھے گئے ہیں۔

ڈان اخبار کے مطابق 2 گارڈز سونگھنے والے کتوں کے ساتھ ایون فیلڈ کے ساتھ سڑک پر موجود رہے۔

شریف فیملی کی رہائش گاہ اور دفتر کے باہر محافظوں کی اچانک موجودگی سے اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایتیوں کی جانب سے احتجاج کے خطرے کے پیش نظر یہ اقدام کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی کے حمایتیوں نے شریف فیملی کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا تھا، ان کے ہاتھوں میں احتجاجی پوسٹرز تھے اور وہ نوازشریف کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے حمایتی بھی موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے جوابی نعرہ بازی شروع کر دی، لندن پولیس کو مداخلت کر کے کسی بھی قسم کے ممکنہ تصادم کو روکنا پڑا۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات گوجرانوالہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے سے خطاب کے دوران نوازشریف نے اسٹیبلشمنٹ پر سخت تنقید کی تھی اور انہیں ملکی حالات کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر بھی ملکی حالات خراب کرنے اور معیشت بگاڑنے کا الزام عائد کیا تھا۔

Tags: ایون فیلڈنواز شریفنوازشریف کی سیکیورٹی
sohail

sohail

Next Post

آذربائیجان کے رہائشی علاقے میں میزائل حملہ، 12 شہری جاں بحق

امریکہ میں کورونا کی تیسری اور سب سے بڑی لہر کا آغاز ہو گیا، ماہرین کا انتباہ

نوازشریف کی تقریر سے پریشان ن لیگی رہنماؤں نے رؤف کلاسرا کو کیا بتایا؟

ہونٹوں، چہرے کی خوبصورتی کے لیے انجکشن پر پابندی پر غور

نوازشریف نے آرمی چیف پر نہیں بلکہ فوج پر حملہ کیا ہے، عمران خان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In