• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کیا اسامہ بن لادن اب تک زندہ ہے؟ صدر ٹرمپ نے حیرت انگیز بحث چھیڑ دی

by sohail
اکتوبر 18, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سازشی نظریات پر یقین رکھنے اور انہیں پھیلانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انتخابات جیتنے سے قبل بھی انہوں نے اس وقت کے صدر باراک اوبامہ کی جائے پیدائش کے متعلق جھوٹے نظریات بیان کیے تھے۔

گزشتہ دنوں انہوں نے ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا ہے جس میں کہا گیا کہ امریکی فوج نے اسامہ بن لادن کو ہلاک نہیں کیا بلکہ وہ ان کا ہمشکل تھا جسے ایبٹ آباد میں ریڈ کے ذریعے مارا گیا تھا۔

اس ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ اوبامہ دور میں ہونے والے اس ریڈ میں ممکنہ طور پر امریکی نیوی کے تمام 6 کمانڈو ہلاک ہو گئے تھے جبکہ اسامہ بن لادن ابھی تک زندہ ہے۔

ٹویٹر نے ٹویٹ کرنے والے اوریجنل اکاؤنٹ کو معطل کر دیا تو صدر ٹرمپ نے اگلے روز ایک ویڈیو کو ری ٹویٹ کر دیا جس میں اسامہ بن لادن کی موت کے حوالے سے بےبنیاد باتیں کی گئی تھیں۔

ٹرمپ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی کی رائے تھی جسے میں نے ری ٹویٹ کیا، اب لوگ اس کے متعلق خود فیصلہ کر سکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے ان ری ٹویٹس کے بعد ان پر کئی حلقوں سے تنقید جاری ہے کہ وہ ایسے موقع پر امریکی فوج کے اعلیٰ حکام کو خود سے دور کر رہے ہیں جب انتخابات چند ہفتے دور ہیں۔

فوجی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ فوجی آپریشن کے متعلق صدر کے مشکوک ٹویٹس کو ری ٹویٹ کرنے کا رجحان انہیں کوئی فائدہ نہیں دے گا۔

سابق نیوی کمانڈو رابرٹ او نیل 6 افراد پر مشتمل ٹیم کا حصہ تھے جس نے 2011 میں اس وقت کے صدر اوبامہ کے حکم پر اسامہ بن لادن کے ٹھکانے پر ریڈ کیا تھا، انہوں نے صدر ٹرمپ پر سخت تنقید کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جسے ہم نے ریڈ کے دوران مارا تھا وہ اسامہ بن لادن کا ہمشکل نہیں تھا، میں جانتا ہوں کہ میں نے کسے قتل کیا تھا۔

ٹرمپ اب تک سازشی نظریات پھیلانے والے معروف گروپ کیو اینن کی کم از کم 258 ٹویٹس کو ری ٹویٹ کر چکے ہیں، ان میں سے 163 مارچ سے اب تک کی گئی ہیں۔

Tags: اسامہ بن لادنڈونلڈ ٹرمپ
sohail

sohail

Next Post

پاکستان مسلم لیگ نون، انا للہ وانا الیہ راجعون، فیصل جاوید کا ٹویٹ

قدوس صہبائی کی مہارانی سے ڈاکٹر عاصم صہبائی کی مسیحائی تک

فن لینڈ کی خاتون وزیراعظم کاغیرمناسب لباس میں فوٹوشوٹ، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

پیرس میں استاد کو ذبح کرنے کا معاملہ، 11 مشتبہ افراد گرفتار

مسلم لیگ ن کے رہنماء کیپٹن صفدر ہوٹل سے گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In