پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں فخر زمان، حارث سہیل، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، عابد علی، بابر اعثم، حیدر علی، افتخار احمد شامل ہیں۔
زمبابوے کی ٹیم دورہ پاکستان کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچز کھیلے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے شیڈول کے مطابق تینوں ایک روزہ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 30 اکتوبر، یکم نومبر اور 3 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور قذافی سٹیڈیم میں 7 نومبر، 8 نومبر اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
قبل ازیں پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ زمبابوے کرکٹ کے چیئرمین ٹاونگوا موکہلانی اور قائم مقام مینیجنگ ڈائریکٹر گومور مکونی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔