• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, مئی 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انٹرٹینمنٹ

کورونا کی درست پیشگوئی کرنے والی نجومی نے برطانیہ کے خاتمے کی پیشگوئی کر دی

by sohail
اکتوبر 19, 2020
in انٹرٹینمنٹ, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

گزشتہ سال کورونا وائرس سے ہونے والی تباہ کاریوں کی پیش گوئی کرنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ آئندہ سال برطانیہ کا وجود ختم ہو جائے گا۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی معروف نجومی جیسیکا ایڈم گزشتہ سال اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جب انہوں نے پیش گوئی کی آئندہ سال ایک وائرس ساری دنیا کو الٹ پلٹ کر رکھ دے گا۔

انہوں نے وائرس کے پھیلنے سے متعلق 10 جنوری کی تاریخ بھی بتائی، یہ وہی تاریخ ہے جس دن چین کے شہر ووہان میں پہلا کورونا کا مریض انتقال کر گیا تھا۔

رواں سال فروری میں جیسیکا مستقبل کے سارے منصوبے اور کام کاج ترک کر کے آسٹریلیا کی ایک ریاست تسمانیا منتقل ہوگئی تھیں۔

انہوں نے اپنی ڈائری میں لکھے منصوبے ادھورے چھوڑے حتی کے ایک بہترین دوست کے اعزاز میں دی گئی پارٹی بھی منسوخ کر دی تھی۔

جیسیکا کہنا تھا کہ میں جانتی تھی کہ کیا ہونے والا ہے، میں نے لوگوں کو خبردار کرنے کی بھی کوشش کی۔ میں نے اپنی نصیحت پر خود ہی عمل کیا۔

جیسیکا نے کہا کہ بعض دفعہ آپ کو خطرے کی گھنٹی بجانی پڑتی ہے اور میں نے یہی کیا۔

انہوں نے بتایا کہ سال 2020 ایڈورڈ منچ کی مشہور پینٹنگ ‘دی سکریم’ کی طرح تھا۔ یہ انتہائی سخت سال تھا۔

خاتون نجومی کا کہنا تھا کہ میں نے لوگوں کو ان کے مستقبل کے بارے میں خبردار کیا۔ انہیں مستبقل کے لیے پیسے بچا کے رکھنے کو کہا اور میں یہی کر سکتی تھی۔

میں نے لوگوں کو کہا کہ وہ آنے والے وقت کے لیے تیار رہیں کیونکہ دنیا الٹ پلٹ ہونے والی ہے۔

جیسیکا ایڈم سائنس دان تھیں، نا ہی سیاست دان یا وائرس کے علوم کی ماہر، اسی لیے ان کی پیش گوئیوں کو زیادہ اہمیت نا مل سکی۔

ان کی پیشگوئیوں پر ان کے 30 لاکھ فالوورز میں سے کچھ نے دھیان دیا جب کہ باقیوں نے اسے ماننے سے انکار کر دیا۔

رواں سال کے آغاز میں انہوں نے امریکا میں ہونے والی صدارتی انتخاب کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اکتوبر کا مہینہ سرپرائز کا کہنا ہے جس میں صدر، وزیر اعظم اور دیگر حکومتی اراکین بیمار ہو کر مستعفی ہو جائیں گے۔

اس پیشگوئی کے لیے جیسیکا نے یکم اکتوبر کی تاریخ منتخب کی اور یہ وہی دن تھا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

یہ محض ایک اتفاق ہو سکتا ہے لیکن چند سال قبل انہوں نے بورس جانسن اور بریگزٹ ڈیل کے بارے میں بالکل ٹھیک پیشگوئی کی تھی۔

دوسری جانب 2017 میں انہوں نے برطانیہ کے شاہی خاندان میں دراڑ پڑنے کی پیشگوئی کی تھی۔

انہوں نے لکھا تھا کہ کہ مستقبل میں شہزادہ ہیری اور چارلس میں مفاہمت کا کوئی امکان نہیں ہے۔

انہوں نے مزید پیشگوئیاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال برطانیہ چار ملکوں میں تقسیم ہوجائے گا جب کہ اٹلی یورپی یونین سے الگ ہو جائے گا۔

علم نجوم 4000 سال قدیم نظام ہے جس میں ستاروں اور سیاروں کا مطالعہ کر کے مستقبل کے بارے میں پیشگوئیاں کی جاتی ہیں۔ جیسیکا اسے ’مکمل طور پر غیر سائنسی اور شاندار علم قرار دیتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ علم شماریات سے تعلق نہیں رکھتا نا ہی آپ اسے کمپیوٹر کے ذریعے سے چلا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آپ صرف فلیکیاتی تقویم کو دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ جس میں 1900 سے لے کر 2050 تک کا ریکارڈ ہو سکتا ہے، آپ کو اس ریکارڈ میں مختلف پیٹرن بنانے پڑتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ علم نجوم ایک تاریخ ہے اور تاریخ اپنا آپ دہراتی ہے۔

اس تناظر میں ان کا کہنا ہے کہ ہم جنگ عظیم دوم کی طرز کے ٹائم سائیکل میں ہیں جو 2026 میں ختم ہو سکتا ہے۔

جیسکا کا کہنا تھا مجھے اپنے اعدادوشمار پر پورا بھروسہ ہے، علم نجوم کا وجود ہے اور یہ ہمیشہ کام کرتا رہا ہے۔  

جیسیکا علم نجوم سے متعلق ایک ویب سائٹ بھی چلا رہی ہیں جو سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹ ہے۔

جیسیکا کے لاکھوں چاہنے والے ہیں جن میں سیلیبریٹیز بھی شامل ہیں، ان کو ماننے والے ان کی پیشگوئیوں کو کافی اہمیت دیتے آئے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ کئی دہائیوں سے علم نجوم کو اہمیت دی جارہی ہے۔ 17 ویں صدی میں ایک ماہر نجوم نے لندن میں لگنے والی خوفناک آگ کی پیش گوئی کی تھی جو سچ ثابت ہوئی تھی۔

Tags: برطانیہ کے خاتمے کی پیشگوئیعلم نجوم
sohail

sohail

Next Post

سینئر صحافی سلیم صافی کا بلاول بھٹو کو سندھ اسمبلی توڑنے کا مشورہ

زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی

کیپٹن صفدر کی گرفتاری، وزیراعلیٰ سندھ کا انکوائری کمیٹی کی تشکیل کا اعلان

بحریہ ٹاؤن کے 460 ارب کیسے خرچ ہوں گے، سپریم کورٹ نے حکم جاری کر دیا

کورونا وبا میں تیزی، اسد عمر نے خبردار کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کا اشارہ دے دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In