• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کیپٹن صفدر کی گرفتاری، وزیراعلیٰ سندھ کا انکوائری کمیٹی کی تشکیل کا اعلان

by sohail
اکتوبر 20, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے متعلق معاملے کی تحقیقات کے لیے وزراء پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔

کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشاورت کے بعد تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے، 3 سے 5 وزراء معاملے کی تحقیقات میں حصہ لیں گے۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے کمیٹی میں ان ارکان کو شامل کیا جائے گا جن کا س معاملے میں کوئی کردار نہیں تھا، پولیس اور اداروں سے جواب طلبی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کوئی غلط کام کرنے کے لیے پولیس کو نہیں کہے گی، ہم رات کو جلسے سے شرکت کرکے واپس چلے گئے، اس معاملے کا صبح جا کر علم ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کمیٹی کی تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے کوئی بات کرنا مناسب نہیں ہے، تمام متعلقہ افراد کو تفتیش کے لیے بلایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر نے مزار قائد پر حاضری دی اور وہاں نعرے بازی ہوئی جو مناسب نہیں تھی لیکن یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا تھا، ماضی میں پی ٹی آئی نے بھی مزار کے تقدس کو پامال کیا۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تو انہیں بتایا گیا کہ قانون کے تحت یہ نہیں ہو سکتا،، اس حوالے سے مجسٹریٹ کو درخواست دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا نے ایک شخص سے درخواست دلوائی، وقاص نامی شخص نے کہا کہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ان لوگوں نے منصوبہ بندی کر کے اپنی جماعت کا شخص مزار قائد پر بھیجا تاکہ اپنے مذموم مقاصد پورے کر سکیں، ان کو ذرا سی بھی شرم ہے کہ اپنی غلط حرکتوں کے لیے کیا کیا چیز استعمال کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وقاص نامی شخص نے ایف آئی آر میں ساڑھے 4 بجے مزار قائد پر اپنی موجودگی کی بات کی لیکن اس کے فون نمبر سے یہ ٹریس آؤٹ ہوا کہ وہ 4:45 سے لے کر 4:52 تک بقائی میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال کے ٹاور کے قریب موجود تھے۔

مراد علی شاہ کے مطابق ان افراد کا ارادہ یہی تھا کہ جلسے میں کوئی تخریب کاری کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ خود وزیراعظم اپنی بوکھلاہٹ میں اداروں کو ملوث کرتے ہیں، یہ ملک کو کس جانب لے کر جا رہے ہیں، مہنگائی کا ایک طوفان برپا ہے، سندھ کو این ایف سی کا حصہ نہیں دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ یہ کررہے ہیں ملک کے مفاد میں نہیں ہے ملک کے مفاد میں یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ختم ہو اور درست طریقے سے جمہوریت لائی جائے جس کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کام کررہی ہے۔

Tags: پاکستان تحریک انصافسید مراد علی شاہکیپٹن صفدر
sohail

sohail

Next Post

بحریہ ٹاؤن کے 460 ارب کیسے خرچ ہوں گے، سپریم کورٹ نے حکم جاری کر دیا

کورونا وبا میں تیزی، اسد عمر نے خبردار کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کا اشارہ دے دیا

فضل الرحمان کا اداروں کی اعلیٰ شخصیات کا نام لینے کی نوبت آنے پر افسوس کا اظہار

کیپٹن صفدر کا معاملہ، آئی جی سندھ، اعلیٰ پولیس افسران کا چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ

کیپٹن صفدر کی گرفتاری، بلاول کا آرمی چیف سے تحقیقات کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In