• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, مئی 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی

by sohail
اکتوبر 20, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین, کھیل
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: زمبابوے کرکٹ ٹیم کا 20 رکنی اسکواڈ اور اسٹاف پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام نے مہمان ٹیم کا ائرپورٹ پر استقبال کیا۔ زمبابوے ٹیم  کے کھلاڑی 21 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک اسلام آباد میں قرنطینہ میں گزاریں گے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 30 اکتوبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ دوسرا ون ڈے یکم نومبر، تیسرا ون ڈے 3 نومبر کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

پانچ نومبر کو زمبابوے کرکٹ ٹیم لاہور پہنچے گی۔ 7 نومبر کو پہلا ٹی ٹونٹی، 9 نومبر کو دوسرا اور 10 نومبر کو آخری ٹی ٹونٹی میچ ہوگا۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم 12 نومبر کو اپنے وطن واپس روانہ ہوگی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل ہیڈ کوچ مصباح الحق نے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

فخر زمان، حیدر علی، حارث سہیل، امام الحق، خوشدل شاہ اور محمد حفیظ کو زمبابوے کے دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مصباح الحق نے بتایا کہ روحیل نذیر، محمد رضوان، عثمان قادر، ظفر گوہر کو پاکستان بمقابلہ زمبابوے سیریز کے لیے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

موسیٰ خان، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور وہاب ریاض کو بھی قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران مصباح الحق کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں سرفراز احمد فرسٹ کلاس میں پرفارم کریں اور پھر کم بیک کریں، جن کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا گیا انہیں آئندہ موقع دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شرجیل خان کے لیے انٹرنیشنل پروگرام دینا چاہتے ہیں۔ فٹنس پر کام کرنا ہوگا، نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے ساتھ لیکر چل رہے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پی سی بی نے انگلش کرکٹ بورڈ کو پاکستان میں سیریز کھیلنے کی دعوت دی تھی۔

ذرائع نے پی سی بی کی جانب سے بھیجے گئے دعوت نامے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ای سی بی نے جواب دینے کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔

پی سی بی نے انگلینڈ کو جنوری میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کی دعوت دی۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انگلش بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لیے وہ ہر ممکن اقدام کریں گے۔

کورونا کی موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے ای سی بی اپنے کھلاڑیوں کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے مشورے کے بعد دورہ پاکستان کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔

Tags: پاک زمبابوے کرکٹ سیریزپاکستان کرکٹ بورڈ
sohail

sohail

Next Post

کیپٹن صفدر کی گرفتاری، وزیراعلیٰ سندھ کا انکوائری کمیٹی کی تشکیل کا اعلان

بحریہ ٹاؤن کے 460 ارب کیسے خرچ ہوں گے، سپریم کورٹ نے حکم جاری کر دیا

کورونا وبا میں تیزی، اسد عمر نے خبردار کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کا اشارہ دے دیا

فضل الرحمان کا اداروں کی اعلیٰ شخصیات کا نام لینے کی نوبت آنے پر افسوس کا اظہار

کیپٹن صفدر کا معاملہ، آئی جی سندھ، اعلیٰ پولیس افسران کا چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In