• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

مقتول صحافی جمال خشوگی کی منگیتر نے سعودی ولی عہد پر مقدمہ دائر کر دیا

by sohail
اکتوبر 22, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ترکی کے قونصل خانے میں قتل کیے جانے والے سعودی صحافی جمال خشوگی کی منگیتر نے سعودی ولی عہد پر مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمال خشوگی کی منگیتر کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ سعودی علی عہد محمد بن سلمان نے صحافی کے قتل کے احکامات جاری کیے تھے۔

جمال خشوگی کی منگیتر خدیہ جینگز اور ان کے بنائے گئے ہیومن رائٹس گروپ کی جانب سے سلمان بن محمد سمیت دیگر 20 افراد پر خشوگی قتل کے احکامات جاری کرنے پر مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔ 

منگل کو واشنگٹن ڈی سی میں ترک شہری خدیجہ جینگز کی جانب سے دائر مقدمے میں جمال خشوگی کی موت کے بعد ہونے والے مالی نقصان کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

جمال خشوگی کے ہیومن رائٹس گروپ، ڈیموکریسی فار دی عرب ورلڈ ناؤ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافی کی موت کے بعد تنظیم کے کاموں میں بھی رکاوٹ ڈالی گئی۔

ڈان کی جانب سے دائر مقدمے میں کہا گیا ہے کہ جمال خشوگی کا قتل ہوا ہے اور اس کے احکامات محمد بن سلمان نے جاری کیے تھے۔

ڈان کے مطابق قتل کا واضح مقصد خشوگی کو امریکہ جا کر عرب دنیا میں جمہوری اصلاحات کے لیے کوششیں کرنے سے روکنا تھا۔

منگل کو خدیجہ جینگز کے وکیل اور ڈان نے ویڈیو کانفرنس سے خطاب کیا اور کہا کہ مقدمے کا مقصد امریکی عدالت کو یہ بتانا ہے کہ سعودی ولی عہد اس قتل میں ملوث ہیں۔

انہوں نے مطلوبہ دستاویزات حاصل کر کے سچ تک پہنچنے کا مطالبہ بھی کیا۔

خدیجہ جینگز کا اپنے بیان میں کہا تھا کہ جمال خشوگی امریکی عدالت نظام کے معترف تھے، ان کا خیال تھا کہ امریکا میں کچھ بھی ممکن ہے۔

واضح رہے سعودی نژاد امریکی صحافی کو 2018 میں ترکی میں سعودی قونصلیٹ میں قتل کر دیا گیا تھا۔

ہائی پروفائل قتل کے بعد ترکی کی حکومت کی جانب سے فوری اقدامات کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا تھا۔

ترک حکومت نے دوران تحقیقات سعودی حکومت کو صحافی کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

سعودی ولی عہد سلمان بن محمد نے قتل کے احکامات جاری کرنے کے الزامات کی نفی کی تھی۔

امریکی اخبار نیویارک کے ساتھ منسلک جمال خشوگی سعودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے تھے

Tags: جمال خشوگی کا قتلجمال خشوگی کی منگیترشہزادہ محمد بن سلمان
sohail

sohail

Next Post

کورونا کے پھیلاؤ نے پوپ فرانسس کو بھی ماسک پہننے پر مجبور کر دیا

پمز اسپتال اسلام آباد میں 61 ڈاکٹرز کے کورونا کا شکار ہونے کا انکشاف

عراقی بینک کا بیروزگار ملازمین کو شادی کے لیے 13 لاکھ روپے دینے کا اعلان

حکمرانوں نے سرکاری پیسے کو ذاتی سمجھ کر بانٹا، چیف جسٹس

روس، ایران امریکی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کر رہے ہیں، امریکی انٹیلیجنس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In