• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بحرین میں مردہ قرار دی گئی دو نومولود بچیاں تدفین کے وقت زندہ ہو گئیں

by sohail
اکتوبر 24, 2020
in تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بحرین کے ایک اسپتال میں ڈاکٹرز کی جانب سے مردہ قرار دی گئی جڑواں بچیاں تدفین کے دوران اچانک زندہ ہو گئیں۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق سلمانیہ میڈیکل کمپلیکس کے ایک ڈاکٹر کو معطل کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بحرین کے ایک شخص نے دعویٰ کیا کہ اس کی جڑواں بچیوں کو اسپتال نے مردہ قرار دے دیا تھا اور انہیں بیگز میں ڈال کر والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق ایک بچی اسپتال پہنچنے سے قبل فوت ہو گئی تھی جبکہ دوسری چند گھنٹے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج رہنے کے بعد چل بسی۔

بچیوں کے والد کے مطابق جب انہیں تدفین کے لیے قبرستان لے جایا گیا تو وہ رونے لگیں جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا مگر اس بار وہ زندہ نہ بچ سکیں۔

سلیمانیہ میڈیکل کمپلیکس کے چیف آف میڈیکل اسٹاف کی رپورٹ کے مطابق بچیوں کی ماں 15 اکتوبر کو شام 8 بجے اسپتال پہنچی تھی، اس کی حالت تشویشناک تھی۔

رپورٹ کے مطابق ڈیلیوری کے وقت ایک بچی کو مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ دوسری بچی میں زندگی کے آثار ملنے پر فوری طور پر آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا۔

رات ساڑھے 9 بجے دوسری بچی کو بھی مردہ قرار دے دیا گیا اور دونوں کو والدین کے حوالے کر دیا گیا جبکہ اس وقت تک بچیاں زندہ تھیں۔

وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ چیف آف میڈیکل سروسز ڈاکٹر نبیل العشیری کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

Tags: مردہ بچیاں زندہ ہو گئیں
sohail

sohail

Next Post

نیب کی تاریخ کی سب سے بڑی پلی بارگین طے پا گئی

چینی کا بحران ایک واٹس ایپ گروپ کے ذریعے پیدا کیا گیا، رؤف کلاسرا کا انکشاف

چیٹ یا گروپ ہمیشہ کے لیے میوٹ، واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

ترک صدر طیب اردوان کا فرانسیسی صدر کو دماغی معائنے کا مشورہ

اپوزیشن جماعتوں کا کوئٹہ میں جلسہ شروع، قائدین کی تقاریر شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In