• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 8, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

اپوزیشن جماعتوں کا کوئٹہ میں جلسہ شروع، قائدین کی تقاریر شروع

by sohail
اکتوبر 25, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اپوزیشن کی 11 جماعتوں کا کوئٹہ کے ایوب سٹیڈیم میں پاور شو کیلئے میدان سج گیا ہے اور جلسہ شروع ہو گیا ہے۔

اپوزیشن جماعتیں کوئٹہ میں مشترکہ اتحاد پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حکومت مخالف تحریک کا تیسرا جلسے کر رہی ہیں۔

آج کے جلسے میں شرکت کیلئے مسل لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر کئی رہنما جلسے میں پہنچ چکے ہیں اور تقاریر شروع ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب متوقع ہے۔

آج کوئٹہ میں ہونے والے اپوزیشن کے جلسے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت کوئٹہ میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

خیال رہے حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے اپوزیشن اتحاد پر زور بھی دیا تھا کہ نیکٹا کے جاری سیکیورٹی الرٹ کی بنیاد پر کوئٹہ کا جلسہ مؤخر کریں۔

پی ڈی ایم کی قیادت نے یہ کہہ کر جلسہ ملتوی کرنے سے انکار کر دیا تھا کہ حکومت ان کے جلسوں کی کامیابی سے خوف زدہ ہے۔

یاد رہے اس سے قبل حکومت بلوچستان کی طرف سے جلسے کو مؤخر کرنے کے مطالبے پر رد عمل دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ 25 اکتوبر کا کوئٹہ کا جلسہ مؤخر نہیں ہوگا کیونکہ حکومت بلوچستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ جلسے میں مکمل سیکیورٹی فراہم کرے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ اگر کچھ ہوا تو صوبائی حکومت ذمہ دار ہوگی۔

دوسری جانب کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے باعث موبائل سروس کو معطل کردیا گیا۔

اس حوالے سے صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث سروس کو معطل کیا گیا ہے اس پر سیاست سے گریز کیا جائے۔

Tags: اپوزیشن کا جلسہدہشت گردی کا خطرہکوئٹہ جلسہ
sohail

sohail

Next Post

سوئنگ کے بادشاہ وسیم اکرم کو کس نے دریافت کیا تھا؟

کوئٹہ میں دھماکے، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں جلسہ، اپنے خطاب میں کس رہنما نے کیا کہا؟

جھاڑو پھرا تو حکومت بھی نہیں رہے گی، رؤف کلاسرا کا تجزیہ

کوئٹہ میں ہونے والی سخت تقاریر، ردعمل کیا ہو سکتا ہے؟ رؤف کلاسرا کا تجزیہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In