کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکہ ہوا ہے جس کے بعد ایک گاڑی اور متعدد موٹر سائیکلوں میں آگ لگ گئی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
کوئٹہ میں اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ جلسہ جاری ہے، حکومت بلوچستان نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر اس جلسے کو ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔
نیکٹا نے بھی بلوچستان میں تھریٹ الرٹ جاری کر رکھا تھا۔
وزارت داخلہ بلوچستان نے پی ڈی ایم کے جلسے کے پیش نظر آج کوئٹہ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر کھی ہے۔
موبائل فون سروس نہ ہونے کی وجہ سے معلومات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
کوئٹہ میں پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے نیکٹا نے الرٹ جاری کر رکھا تھا اور کوئٹہ میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر ڈبل سواری اور موبائل فون سروس بھی بند ہے۔