• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

معذور بھکارن 5 عمارتوں اور 3 کروڑ روپے کی مالکن نکلی

by sohail
اکتوبر 26, 2020
in تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

قاہرہ : مصر کی پولیس نے 57 سالہ بھکارن کو گرفتار کیا ہے جو 5 رہائشی عمارتوں کی مالکن ہے اور اس کے بینک اکاؤنٹس میں 3 کروڑ روپے جمع ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق نفیسہ نامی بھکارن وہیل چیئر پر بھیک مانگا کرتی تھی اور ایک ٹانگ سے محروم ہونے کا تاثر دیتی تھی، اس کے ساتھ ساتھ یہ ملک کے مختلف صوبوں میں جا کر پیسے مانگا کرتی تھی۔

پولیس کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ کئی مقامات پر یہ خاتون خود کو مفلوج ظاہر کرتی تھی لیکن بھیک مانگنے کے بعد اسے تندرست حالت میں چلتے دیکھا گیا جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔

 گرفتاری کے بعد پولیس کو علم ہوا کہ اسے کوئی بیماری لاحق نہیں ہے اور وہ 5 عمارتوں کی مالکن ہے اور اس کے مختلف اکاؤنٹس میں 30 لاکھ مصری پاؤنڈ (3 کروڑ پاکستانی روپے) جمع ہیں۔

اس سے قبل لبنان میں بھی ارب پتی بھکاری عورت کو گرفتار کیا گیا تھا۔ لبنان کی سڑکوں پر بھیک مانگنے والی خاتون کے بنک اکاؤنٹ میں سوا ارب لبنانی پاؤنڈ موجود ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

خاتون ہسپتال کے باہر بھیک مانگتی تھی۔ پاکستانی کرنسی میں یہ رقم 13 کروڑ روپے بنتی ہے۔

اسی طرح دبئی کی ایک مسجد کے قریب بھی ایک خاتون کو بھیک مانگتے پایا گیا جو اپنی لینڈ کروزر سے تھوڑی پہلے ہی اتری تھی۔

گزشتہ دنوں پاکستان میں ایک بھکاری موٹرسائیکل کی ٹکر سے زخمی ہوا، جب اسے اسپتال لے جایا گیا تو اس کے کپڑوں سے بھاری رقم برآمد ہوئی تھی۔

Tags: کروڑ پتی بھکارن
sohail

sohail

Next Post

فرانس میں عربی بولنے پر بہن بھائی پر نسل پرستوں کا حملہ

سپین میں کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی، کرفیو نافذ

دبئی پولیس اہلکار کو رشوت کی پیشکش، پاکستانی شہری مشکل میں پڑ گیا

مطیع اللہ جان کے اغوا کاروں کی شناخت ممکن نہیں، جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

وفاقی دارالحکومت میں کورونا کی دوسری لہر، کئی علاقے مکمل سیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In