• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, مئی 31, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

مطیع اللہ جان کے اغوا کاروں کی شناخت ممکن نہیں، جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

by sohail
اکتوبر 26, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سینئر صحافی مطیع اللہ جان اغواء کیس کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی ہے۔

آئی جی اسلام آباد کی طرف سے جمع کی گئی جے آئی ٹی تفتیش میں پیش رفت رپورٹ کے مطابق اغواء کی ویڈیو میں نظر آنے والے اغواء کاروں کی شناخت ممکن نہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نادرا نے ویڈیو میں نظر آنے والے اشخاص کی شناخت سے معذوری ظاہر کی ہے، وڈیو فوٹیج غیر معیاری کیمرے سے بنی ہے اس لیے اغوا کاروں کی گاڑیوں کے نمبرز بھی معلوم نہیں ہو سکے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نادرا اور این ایچ اے نے تفتیشی ٹیم کے اگست میں لکھے خط پر ابھی تک جواب نہیں دیا، این ایچ اے سے تین ٹول پلازوں کی فوٹیج مانگی گئی تھی۔

اسی طرح آئی جی اسلام آباد کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نادرا کو 5 افراد کی تصاویر دے کر ایڈریس مانگے گئے تھے جو ابھی تک فراہم نہیں کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق آئی بی کے جیو فینسنگ ایکسپرٹ نے واقعے کے وقت علاقے میں 1 لاکھ 21 ہزار موبائل نمبرز ٹریس کیے ہیں، جبکہ جائے وقوعہ پر سیف سٹی کا کوئی کیمرہ نصب نہیں تھا۔

آئی جی اسلام آباد کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ واقعے کا کوئی چشم دید گواہ موجود نہیں، کسی رہائشی نے اپنا بیان ریکارڈ نہیں کرایا، بیان ریکارڈ کرانے والوں میں صحافی کی اہلیہ اور سکول میں پھینکا گیا موبائل واپس کرنے والی ٹیچر شامل ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ اغوا کاروں کے روٹ پر سیف سٹی کیمروں میں 684 گاڑیوں اور 52 ڈبل کیبن گاڑیوں کی آمدوررفت ریکارڑ ہوئی، گاڑیوں کی نشاندہی کی کوشش جاری ہے۔

اسی طرح بتایا گیا ہے کہ مطیع اللہ جان کے بیان کے بعد نادرا سے زرک خان نامی شخص کا ڈیٹا لیا گیا، نادرا ریکارڈ کے مطابق ملک بھر میں 1236 افراد زرک خان کے نام سے رجسٹرڈ ہیں جن کے متعلق تحقیق کی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی اپنی تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ بدھ کو مطیع اللہ جان از خود نوٹس پر سماعت کرے گا

Tags: سپریم کورٹ آف پاکستانمطیع اللہ جان کا اغوا
sohail

sohail

Next Post

وفاقی دارالحکومت میں کورونا کی دوسری لہر، کئی علاقے مکمل سیل

مسلمان ممالک میں مصنوعات کا بائیکاٹ، فرانسیسی حکومت تپش محسوس کرنے لگی

اور ہوس ہو تو جہاں سارے کا سارا کم ہے

قانون سازی کرنے والوں کے اختیار میں مداخلت نہیں کریں گے، چیف جسٹس

فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیانات، اسٹار فٹبالر کا فرانس کی نمائندگی سے انکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In