• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, جون 1, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں جلسہ، اپنے خطاب میں کس رہنما نے کیا کہا؟

by sohail
اکتوبر 25, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کوئٹہ میں جلسے سے تمام اپوزیشن جماعتوں کے مرکزی قائدین نے خطاب کیا اور حکومت پر سخت تنقید کی۔

نواز شریف نے خطاب میں کیا کہا؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ریاست کے اوپر ریاست والی بات کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے ثابت ہو گئی ہے۔

انہوں نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کوئٹہ میں جلسے سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب میں کہا کہ نااہل آدمی کو حکومت میں بٹھانے کا فیصلہ فوج کا نہیں بلکہ چند کرداروں کا تھا۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں جس نے سر اٹھانے کی کوشش کی، اس شخص کو غدار کہا گیا، آج بھی شہریوں کو لاپتا کیا جا رہا ہے، ظلم کے خلاف احتجاج کرنے والے باغی قرار پائے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں ادویات، چینی، گندم اور دیگر اشیاء مہنگی ہو چکی ہیں جبکہ معیشت تباہ ہو گئی ہے، پاکستان کا روپیہ نیپال اور افغانستان کی کرنسی سے بھی نیچے چلا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں تنہا ہو چکا ہے، بھارت کو کشمیر ہڑپ کرنے کی جرات بھی اسی حکومت کی وجہ سے ہوئی، اس کی وجہ یہ ہے کہ چند لوگوں کو اپنے اختیارات سے زیادہ عوام کی خوش حالی عزیز ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ میں چونکہ ڈکٹیشن نہیں لیتا تھا اس لیے مجھے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ حالانکہ ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہو سکی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ 2018 کے انتخابات میں تاریخ کی بدترین دھاندلی کے ذریعے پی ٹی آئی کو جتوایا گیا اور تاریخ کے نالائق ترین آدمی کو وزیراعظم کے منصب پر بٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے ذاتی اکاؤنٹس میں اربوں پڑے ہوئے ہیں اور اس کے ثبوت موجود ہیں لیکن نیب اور عمران خان کے پاس احتساب کی ہمت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حاضر سروس جج سے وقت سے پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ کا جج بنانے کی پیش کش کیوں کی گئی اور کیوں اپنے حلف کی خلاف ورزی کی، آپ نے سیاست میں دخل نہ دینے کا حلف لیا تھا۔

انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ ہمارا تم سے مقابلہ نہیں ہے، ثاقب نثار کا این آر او تمہیں نہیں بچائے گا، فارن فنڈنگ کیس، زمان پارک میں تعمیرات کی اور بنی گالہ سے متعلق حساب دینا پڑے گا اور آپ بچ نہیں پائیں گے اور جیل جائیں گے۔

انہوں نے سندھ کے پولیس افسروں کی تعریف کی جنہوں نے احتجاج کیا، نوازشریف نے کہا کہ سول سرونٹ کو کسی دباؤ کے بغیر اپنے فرائض پورے کرنے چاہئیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کیا کہا؟

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم دو قدم آگے تو بڑھ سکتے ہیں لیکن اب پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپ سب نے اسلام آباد کو ایک واضح پیغام بھیجا ہے کہ پاکستان کے عوام ایک طرف اور سلیکٹڈ حکومت دوسری طرف ہے۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ آج ملک کی ساری جمہوری جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔ اب باقیوں کو بھی عوام کے پیج پر آنا پڑے گا وگرنہ انہیں گھر جانا پڑے گا۔

انہوں نے استفسار کیا کہ پرویز مشرف کی آمریت نے بلوچستان کو کیا دیا؟ بلوچستان کے ساتھ ماضی میں جوظلم ہوا تھا اس پر آصف زرداری نے ریاست کی طرف سے معافی مانگی تھی۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے پی پی حکومت کے دور میں کیے جانے والے اقدامات کو گنواتے ہوئے کہا کہ ہم نے این ایف سی ایوارڈ کر کے تمام صوبوں کو ان کا حق دیا، انتظامی اور معاشی اصلاحات کیں، بلوچستان کے این ایف سی کی حفاظت کی، انسانی حقوق میں بہت سے ریفارمز کیے، ہائر ایجوکیشن میں بلوچستان کے لیے کوٹہ رکھا اور سی پیک کے لیے محنت کی۔

انہوں ںے کہا کہ گوادر اور گلگت کےعوام کو سی پیک کا فائدہ پہنچانا ہوگا۔ سی پیک کو کامیاب کرنے کے لیے گلگت اور گوادر کے عوام کو ترجیح دینا ہوگی۔

انہوں ںے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا آج تاریخی مہنگائی اور غربت ہے، کیا یہ تبدیلی ہے؟

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ مارتے ہیں اور رونے بھی نہیں دیتے، اب ظلم کو ختم کرنا ہوگا۔

مریم نواز کا خطاب

مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوئی کے مقام سے اربوں روپے کی گیس نکلتی ہے لیکن بلوچ طلبہ کی اسکالرشپ ختم کردی گئی ہے۔

انہو نے کہا کہ آج بلوچستان میں کھڑے ہوکر اکبر بگٹی کا واقعہ یاد آرہا ہےجب ایک آمر نے جمہوریت پسند لیڈر کو قتل کیا۔

انہوں ںے کہا کہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ کوئٹہ یا بلوچستان کےعوام کو اپنے نمائندے چننے کا حق نہیں ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام کا مطالبہ ہے ووٹ کو عزت دو اورعوام کے منتخب نمائندوں کو حکومت کرنے دو۔

ن لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا کہ اب کٹھ پتلیوں کا کھیل ختم ہونے کو ہے اورعوام کی حاکمیت کا سورج طلوع ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب غداری کے سرٹیفکیٹس نہیں بانٹے جائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا خطاب

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت اور حکمران جعلی تھے اور ہیں، عدالتی فیصلے کے بعد حکومت اخلاقی جواز کھو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان جعلی حکمرانوں کے خلاف ہماری تحریک اوربھی تیز ہوگی، عدالت عظمیٰ کا فیصلہ واضح طور پراعلان کر رہا ہے کہ پی ڈی ایم کا موقف درست ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں سےمسلمانوں کےجذبات مجروح ہوئے ہیں، ہم اس توہین آمیز رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے ناپاک اقدامات فوری طور پر روکے جائیں، جب اس طرح کے اقدمات ہوں گے تو ردعمل بھی آئے گا۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ کراچی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، مریم اورصفدر کیساتھ پیش آئے واقعے کو اخلاقی دیوالیہ پن قرار دیتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی بلوچستان اور سندھ کے جزائر پر قبضہ کرنے کا نہ سوچے، اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے آخری بجٹ میں آنے والے سال کیلئے ترقی کا تخمینہ ساڑھے 5 فیصد رکھا تھا،  ہم نے کہا تھا مزید ملک ان کے حوالے مت کرو، معیشت مزید تباہ ہو جائے گی، پاکستان معاشی لحاظ سے اب کنگال ہو چکا ہے۔

Tags: بلاول بھٹو زرداریمریم نوازمولانا فضل الرحماننواز شریف
sohail

sohail

Next Post

جھاڑو پھرا تو حکومت بھی نہیں رہے گی، رؤف کلاسرا کا تجزیہ

کوئٹہ میں ہونے والی سخت تقاریر، ردعمل کیا ہو سکتا ہے؟ رؤف کلاسرا کا تجزیہ

معذور بھکارن 5 عمارتوں اور 3 کروڑ روپے کی مالکن نکلی

فرانس میں عربی بولنے پر بہن بھائی پر نسل پرستوں کا حملہ

سپین میں کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی، کرفیو نافذ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In