لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما راشد بھٹی کے گھر پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد اندھا دھند فائرنگ کرکے چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مزنگ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما راشد بھٹی کی رہائشگا ہ پر دو نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی اور وہاں سے روانہ ہو گئے۔
اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص گلی میں سادہ کپڑوں میں ملبوس ہوکر آتا ہے اور گولیاں برسا کر وہاں سے فرار ہوجاتاہے۔
لیگی رہنما کے مطابق مزنگ پولیس کو واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کر دی گئی ہے اور درخواست بھی دے دی گئی ہے۔ لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے واقعے کی مذمت کی ہے۔