• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر، فعال کیسز 11 ہزار سے بڑھ گئے

by sohail
اکتوبر 27, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر شدید تر ہوتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے فعال کیسز کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور اموات بھی بڑھ رہی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 745 ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 11 ہزار 190 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 27 ہزار 133 ٹیسٹ کیے گئے ، جس میں سے کورونا کے 773 نئے کیسز سامنے آئے۔

ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار 375 ہو گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 365 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس کے بعد صحتیاب افراد کی کل تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 440 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ فعال کورونا کیسز میں سے 576 سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سندھ میں ایک لاکھ 44 ہزار114 ، پنجاب میں ایک لاکھ 3 ہزار 82 ، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار119 ہوگئی ہے۔

بلوچستان میں کورونا کے 15 ہزار 839 ، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 191 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 849 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز اور اموات کی شرح بڑھ رہی ہے، گزشتہ 4 روز کے دوران مثبت کیسز کی شرح میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔

حکام قومی صحت کے مطابق کراچی، حیدر آباد، مظفر آباد اور گلگت میں مثبت کرونا وائرس کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا، پنجاب کے اسپتالوں میں بھی کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

Tags: پاکستان میں کورونا کی دوسری لہرپاکستان میں‌ کورونا وائرسکورونا کے فعال کیسزنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر
sohail

sohail

Next Post

معروف خاتون سیاستدان کشمالہ طارق نے خاموشی سے شادی کر لی

چاند کی سطح پر پانی کے نئے ذخائر کی تصدیق، انسانی بستیاں بسانا آسان ہو گیا

سپریم کورٹ : شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست خارج

سی این جی مہنگی کر دی گئی، گھریلوصارفین کیلئے قیمتیں برقرار

ایک ہی شخص کئی بار کورونا کا شکار ہو سکتا ہے، نئی تحقیق میں انکشاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In