• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

چاند کی سطح پر پانی کے نئے ذخائر کی تصدیق، انسانی بستیاں بسانا آسان ہو گیا

by sohail
اکتوبر 27, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, ٹیکنالوجی
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

امریکہ کے خلائی ادارے ناسا نے چاند کی سطح پر مالیکیولر(سالماتی) پانی کی موجودگی کے واضح ثبوت ملنے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے معروف جریدے ‘نیچر آسٹرونومی’ میں ایک تحقیقی رپورٹ شائع کی گئی ہے جس کے مطابق سائنسدانوں کو چاند کی سطح کے اس حصے پر بھی پانی کے مالیکیول ملے ہیں جہاں سورج کی روشنی موجود ہوتی ہے۔

کرہ ارض کے باسیوں کی مریخ پر قبضے کی کوششوں کا اہم ترین مرحلہ آن پہنچا

امریکی بحریہ کا پراسرار اڑن طشتریوں سے آمنا سامنا، ویڈیوز جاری

اس سے قبل چاند کے اندرونی (سورج کی روشنی سے اوجھل) حصوں میں پانی کی موجودگی کا علم ہوا تھا۔

ناسا کے ایک عہدیدار جیکب بلیچر کا کہنا ہے کہ محقیقین کو ابھی چاند پر موجود پانی کی ذخائر کی نوعیت کو مزید سمجھنا ہے تاکہ جانا جا سکے کہ مستقبل میں چاند پر جانے والے محققین اس پانی تک کس طرح رسائی حاصل کر سکیں گے۔

واضح رہے چاند پر پانی کی موجودگی کی پہلے بھی علامات ملتی رہی ہیں تاہم حالیہ دریافت سے معلوم ہوتا ہے کہ چاند پر پانی کے ذخائر سابقہ تصور سے کہیں زیادہ ہیں۔

 برطانوی ماہر ڈاکٹر ہنا سارجنٹ کا کہنا ہے کہ چاند پر پانی کے ممکنہ ذخائر کے حوالے سے نئی دریافت نے مزید آپشنز فراہم کئے ہیں، چاند پر خلائی اڈا کہاں بنے گا، اس کا دارومدار بھی اس بات پر ہے کہ چاند پر پانی کے ذخائر کہاں پر موجود ہیں۔

یاد رہے گزشتہ ماہ ناسا نے اعلان کیا تھا کہ وہ 2024میں چاند پر تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون اور اس کے ساتھ ایک مرد کو بھیجے گا تاکہ 2030 میں مریخ پر انسان کو بھیجنے کی تیاری کی جا سکے۔

ایک اور تحقیق میں سائنسدانوں کا خیال ہے کہ چاند کی سطح کے تقریباً40 ہزار مربع میٹر علاقے میں پانی موجود ہو سکتا ہے۔

برطانوی ماہر ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ چاند پر پانی کی نئی دریافت سے چاند پر موجود ایسی جگہوں کی فہرست میں اضافہ ہو جائے گا جہاں ہم خلائی اڈا بنا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ چاند سے زمین کا سفر بھی پانی ملنے سے سستا ہو جائے گا کیونکہ زمین سے ایندھن بھیجنے کے بجائے آکسیجن اور ہائیڈروجن سے اسے چاند پر ہی تیار کیا جا سکے گا۔

Tags: چاند پر انسانی بستیاںچاند پر پانی کی دریافتخلائی سفر
sohail

sohail

Next Post

سپریم کورٹ : شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست خارج

سی این جی مہنگی کر دی گئی، گھریلوصارفین کیلئے قیمتیں برقرار

ایک ہی شخص کئی بار کورونا کا شکار ہو سکتا ہے، نئی تحقیق میں انکشاف

کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی بند کرنے کا فیصلہ

اٹلی: کورونا پر قابو پانے کے لیے حکومتی پابندیوں کے خلاف شدید مظاہرے شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In