• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

یورپ، امریکہ میں کورونا کی دوسری لہر تیز مگر اموات کی شرح کم

by sohail
اکتوبر 28, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

یورپ میں کورونا وبا کی دوسری لہر اور بڑھتے کیسز  نے کئی ممالک کو ایک اور معاشی شٹ ڈاؤن کی جانب دھکیل دیا ہے لیکن اس کے باوجود امید کی ایک کرن باقی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق جان لیوا وبا کی دوسری لہر سے اوسط جانی نقصان کم ہوا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کی پہلی لہر سے یورپی ممالک میں ریکارڈ اموات ہوئیں جبکہ دوسری لہر میں اموات کی شرح نسبتاً کم ہے۔

یورپین سینٹر فار ڈیزیز پریونشن اینڈ کنٹرول کے اعداد وشمار کے مطابق برطانیہ، فرانس، اسپین، جرمنی اور دوسرے یورپی ممالک میں کورونا کی دوسری لہر جس تیزی سے پھیلی، اس حساب سے شرح اموات میں اضافہ نہیں ہوا جو کہ خوش آئند بات ہے۔

ڈپارٹمنٹ آف پرائمری کیئر ہیلتھ سائنسز کے ایک رکن جیسن اوک کا کہنا تھا کہ جون سے اگست کے دوران شرح اموات میں کافی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اندازے کے مطابق کورونا کے دوسری لہر سے ہونے والی اموات کی شرح اس سے نہایت کم ہے جس سے ہم پہلے گزر چکے ہیں۔

جیسن اوک دیگر ماہرین کے ہمراہ سینٹر فار ایوی ڈینس بیسڈ میڈیسن میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات کا جائزہ لے رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں جون کے آخر تک شرح اموات تین فیصد سے کم تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ اگست میں شرح اموات مزید کم ہو کر اعشاریہ پانچ فیصد ہو گئی تھی جب کہ موجودہ شرح اموات اعشاریہ پچھتر فیصد تک آگئی ہے۔

دوسری جانب نیویارک کے اسپتالوں میں داخل کورونا کے مریضوں کی شرح اموات میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران شرح اموات میں کمی کی ایک وجہ متاثرہ افراد کی عمر ہے۔

ماہرین کے مطابق کورونا کی پہلی لہر میں بڑی عمر کے افراد زیادہ متاثر ہوئے جس سے اموات بھی زیادہ ہوئیں۔

موسم گرما کے اختتام پر پھیلنے والی دوسری لہر نے زیادہ نوجوانوں کو متاثر کیا ہے جس سے شرح اموات میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق بڑی عمر کے افراد اگر کورونا سے متاثر ہوں تو ان کی صحت بگڑنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں جب کہ نوجوان افراد قوت مدافعت زیادہ ہونے کے باعث وبا کا موثر طریقے سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔

Tags: کورونا کی دوسری لہریورپ میں کورونا کی واپسی
sohail

sohail

Next Post

غیرملکیوں کو عمرہ کی اجازت مگر 5 سوالوں کے جوابات سے آگہی ضروری

وزیراعظم پارلیمنٹ حملہ کیس سے بری، وزراء فرد جرم کے لیے طلب

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر مزید 16 جانیں لے گئی، اسد عمر کی وارننگ

مغرب مسلمانوں کے ساتھ صلیبی جنگ شروع کرنا چاہتا ہے، طیب اردوان

پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس، متعدد وزراء پر 12 نومبر کو فرد جرم عائد ہو گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In