• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

غیرملکیوں کو عمرہ کی اجازت مگر 5 سوالوں کے جوابات سے آگہی ضروری

by sohail
اکتوبر 28, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سعودی عرب نے کورونا وبا کے بعد یکم نومبر سے غیر ملکی عمرہ زائرین کو اجازت دے دی ہے تاہم وزارت حج و عمرہ کی طرف سے جاری کردہ قواعد وضوابط کے مطابق درج ذیل 5 سوالوں کے جوابات سے آگاہی ہونا ضروری ہے۔

عمرہ زائرین کو مکہ جانے سے پہلے کیا کرنا چاہئے؟

وزارت حج و عمرہ کے جاری کردہ قواعد وضوابط کے مطابق عمرہ زائرین کو لائسنس یافتہ کمپنی یا ٹریول ایجنٹ سے اپنا عمرہ پیکج بک کرانا ہوگا۔

 سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق زائرین کیلئے محفوظ سہولیات سے آراستہ ماحول کی فراہمی کیلئے حکومت دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

عمرہ زائرین کے طبی پروٹوکول اور احتیاطی تدابیر سے آراستہ منظور شدہ منصوبے کے مطابق نیشنل ایئر لائن کیرئیر، سعودی ایئر لائن میں ضروری سیٹوں کی گنجائش فراہم کرنے سے متعلق بھی کام کیا جا رہا ہے۔

زائرین کو سعودی سرزمین پر اترتے ہی پہلا کام کیا کرنا ہوگا؟

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پہنچنے کے بعد عمرہ زائرین کو 3 دن تک قرنطینہ میں رہنا پڑے گا اور یہ اوقات معتمرین اپنے بک کئے گئے ہوٹلز میں گزاریں گے۔

عمرہ زائرین کیلئے عمر کی حد کیا مقرر ہے؟

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرہ کے خواہش مند مرد وخواتین کی عمر 18 سے 50 سال کے درمیان ہونی چاہئے۔

عمرہ زائرین کو کووڈ ٹیسٹ کب کرانا چاہئے؟

مکہ جانے والے عمرہ زائرین کیلئے ملک بھر کی کسی مستند لیبارٹری سے کرایا گیا پی سی آرٹیسٹ (منفی نتائج کے ساتھ) پیش کرنا ضروری ہے اور اس منفی ٹیسٹ کے نتائج کا دورانیہ سعودیہ روانگی تک 72 گھنٹے سے زیادہ کا نہیں ہونا چاہئے۔

سابقہ رجسٹریشن سے متعلق عمرہ زائرین کی آگاہی کتنی ضروری ہے؟

منتخب کردہ عمرہ کمپنی، عمرہ سسٹم میں درج پاسپورٹ کے تمام اعداد وشمار سے لے کر زائرین کی معلومات کی توثیق تک تمام ذمہ داری خود نبھائے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کو زیادہ سے زیادہ 24 گھنٹے کے دوران سعودیہ پہنچنے والے ہر شخص کی رہاشی معلومات کے ساتھ سعودی عرب آمد سے لے کر عمرہ زائرین کے تصدیق شدہ ایئر لائن ٹکٹ تک تمام معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔

Tags: عمرہ کی اجازتعمرہ کے لیے پانچ شرائط
sohail

sohail

Next Post

وزیراعظم پارلیمنٹ حملہ کیس سے بری، وزراء فرد جرم کے لیے طلب

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر مزید 16 جانیں لے گئی، اسد عمر کی وارننگ

مغرب مسلمانوں کے ساتھ صلیبی جنگ شروع کرنا چاہتا ہے، طیب اردوان

پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس، متعدد وزراء پر 12 نومبر کو فرد جرم عائد ہو گی

ملک ریاض کے داماد کی نیب کے ساتھ تاریخ کی سب سے بڑی پلی بارگین

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In