• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کورونا وبا مزید 17 جانیں نگل گئی، فعال کیسز ساڑھے 12 ہزار سے زائد

by sohail
نومبر 1, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز  کی تعداد بڑھ کر 12 ہزار 592 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے977 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 33 ہزار 970 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد برھ کر 12 ہزار 592 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 14 ہزار 555 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 17 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 823 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 851 ، پنجاب میں ایک لاکھ 4 ہزار 271، خیبرپختونخوا 39 ہزار 564 ، اسلام آباد میں 19 ہزار 970، بلوچستان میں 15 ہزار 920 ، آزاد کشمیر 4 ہزار 133 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 261 تعداد ہوگئی۔

حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سخت اقدامات کا عندیہ دے دیا ہے، ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والے شادی ہالز، ریسٹورنٹس اور مارکیٹس پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

اسی طرح پورے ملک میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 10 بجے جبکہ پارکس شام 6 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

Tags: پاکستان میں کورونا کی دوسری لہرنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر
sohail

sohail

Next Post

فرانس، کینیڈا میں دہشت گردی، 2 ہلاک متعدد زخمی

اب آپ دیکھیں گے کہ کس کی ٹانگیں کانپتی ہیں، عمران خان

کورونا کی دوسری لہر، یورپ میں تشدد اور بغاوت کے آثار نمایاں ہونے لگے

شکست کا خوف، صدر ٹرمپ نے انتخابات میں دھاندلی کا خدشہ ظاہر کر دیا

ن لیگ کی ٹوٹ پھوٹ شروع مگر فوجی قیادت بھی مشکلات کا شکار، رؤف کلاسرا کا تجزیہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In