• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, مئی 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ش، ن اور م لیگ کی باتیں کرنے والے جان لیں ہم اکٹھے ہیں، مریم نواز

by sohail
نومبر 2, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ  ش، ن اور م لیگ کی باتیں کرنے والے جان لیں کہ ہم سب اکٹھے ہیں۔

شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مریم نواز بھی وہاں پہنچیں اور میڈیا سے گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کم ظرف لوگ 30 سالوں سے ہمارے الگ ہونے کی بات کر رہے ہیں لیکن یہ خاندان اکٹھا ہے اور اکٹھا ہی رہے گا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ اگلا سال انتخابات کا سال ہے، مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے الیکشن میں بھی فتحیاب ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جو معیار طے کر رہی ہے انہیں اس کے لیے بھگتنا پڑے گا، یہ لوگ جمہوری قیادت سے جسقدر خوفزدہ ہیں اور کسی چیز سے نہیں۔

اس موقع پر مریم نواز کے ہمراہ احسن اقبال، مریم اورنگ زیب اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر جمع ہو گئی اور انہوں نے مریم نواز کی آمد پر بھرپور نعرے بازی کی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں پیش کیا جہاں مریم نواز نے اپنے چچا سے ملاقات کی۔

انہوں نے حمزہ شہباز کو بھی تھپکی دی اور انہیں بکتر بند گاڑی میں عدالت لائے جانے کی مذمت کی۔

سماعت کا احوال

شہباز شریف کے وکیل نے ان کی اور حمزہ شہباز کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں جمع کرادیں جن کے مطابق حمزہ شہباز کو شیٹیکا اورشہباز شریف کوکمر کی تکلیف ہے۔

شہبازشریف نے بتایا کہ عدالت نے فزیو تھراپسٹ کی اجازت دی، میں انتظار کرتا رہا لیکن کوئی بھی نہیں آیا۔

عدالت نے انہیں کہا کہ آپ ایک اور درخواست دے دیں اس کو بھی دیکھ لیتے ہیں۔

نون لیگی رہنماؤں کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بکتر بند گاڑی میں  پیش نہ کرنے سے متعلق حکم دیا جائے۔

اس موقع پر شہبازشریف نے عدالت کو بتایا کہ کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوں، بکتر بند گاڑی میں لیٹ کر آیا، اس گاڑی میں چھوٹا سا کھڈا بھی بہت بڑا محسوس ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں عدالت میں کوئی سیاسی بات نہیں کرنا چاہتا، دفعہ 164 کے بیانات میں تو میرا نام ہی موجود نہیں۔

اس پر عدالت نے کہا کہ اگر آپ کا نام نہیں تو اس کا فائدہ آپ کو ہی ہو گا۔

بعد ازاں عدالت نےشہباز شریف کو جانے کی اجازت دے دی۔

Tags: احتساب عدالتشہباز شریفقومی احتساب بیورومریم نواز
sohail

sohail

Next Post

بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا

سپریم کورٹ: جی آئی ڈی سی فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستیں خارج

عالمی شہرت یافتہ صحافی و تجزیہ کار رابرٹ فسک چل بسے

پیٹرولیم ڈویژن میں کھربوں روپے کی بدعنوانی کا انکشاف

لمحوں میں کار سے جہاز میں تبدیل ہونے والی اڑن گاڑی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In