• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

لمحوں میں کار سے جہاز میں تبدیل ہونے والی اڑن گاڑی

by sohail
نومبر 2, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, ٹیکنالوجی
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سلواکیہ کے ایئرپورٹ پر ایک ایسی کار کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جو صرف 3 منٹ میں کار سے جہاز میں تبدیل ہو جاتی ہے، کمپنی کے مطابق یہ ایئر کار نہ صرف ہوا میں اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتی ہے بلکہ یہ زمین پر بھی چل سکتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ایئر کار آپ اپنے آفس، شاپنگ مال یا کہیں بھی لے جا سکتے ہیں لیکن اس کار کو چلانے کیلئے آپ کے پاس ڈرائیونگ کے ساتھ ساتھ پائیلٹ کا لائسنس بھی ہونا چاہئے۔

واضح رہے پرواز سے قبل اس ایئر کار کا پچھلا حصہ لمبا ہو جاتا ہے، دائیں اور بائیں بازو سیدھے ہو جاتے ہیں، اس کار میں بیٹھنے کیلئے دو نشستیں رکھی گئی ہیں جبکہ یہ کار مجموعی طور پر 15 سو فٹ کی بلندی تک جا سکتی ہے۔

معروف کار ساز پروفیسر اسٹیفن کا کہنا ہے کہ گاڑیاں اپنی ساخت اور انجن کے اعتبار سے وزنی ہوتی ہیں جبکہ طیارے بہت ہلکے ہوتے ہیں تاہم اس کار کا وزن تقریباً 11 سو کلو گرام ہے جبکہ یہ اضافی طورپر 199 کلو گرام وزن بھی لے جا سکتی ہے۔

اس کار کو بی ایم ڈبلیو کے 6۔1 انجن کے ساتھ 985 فٹ طویل رن وے درکار ہوتا ہے اور 124 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 620 میل کا سفر طے کر سکتی ہے۔

بوئنگ سے وابستہ سابق ڈاکٹر برانکو کا کہنا ہے کہ جس طرح کار سے بازو برآمد ہوتے ہیں اور دم کا حصہ وسیع ہوتا ہے یہ ایک بہترین اختراع ہے۔

واضح رہے اس ہوائی کار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ہوائی کارکو پرواز کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

کپمنی کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں اس اڑن گاڑی میں مزید طاقتور انجن لگایا جائے گا تاہم اس کی قیمت کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

 اڑن کار بنانے والے انجنیئرز کا خیال ہے کہ یہ کار خاص افراد کو براہ راست ایئر پورٹ لے جانے اور دیگر آفات میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔

Tags: اڑنے والی کارایئر کارفلائنگ کار
sohail

sohail

Next Post

سری لنکا سے کرکٹ کھلاڑیوں کو آسٹریلیا اسمگل کرنے کا بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا

300 میل فی گھنٹہ رفتار والی فرانسیسی ہائپر کار بگاٹی کی رونمائی کر دی گئی

ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ اخبار کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے

کابل یونیورسٹی پر دہشتگردوں کا حملہ، 20 افراد جاں بحق 40 زخمی

پنجاب کابینہ میں ردوبدل، فیاض الحسن چوہان سے وزارت اطلاعات لے لی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In