وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو دوسری مرتبہ عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی سابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات وزیراعلیٰ پنجا ب تعینات کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فیاض الحسن چوہان بطور صوبائی وزیر کالونیز اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔
دوسری جانب فیاض الحسن چوہان وزیراطلاعات کےعہدے سے ہٹائے جانے پر بےخبر نکلے۔
صحافی نے ان سے سوال کیا آپ عہدے سے ہٹائے جانے پر آپ کیا کہیں گے جس پر انہوں نے کہا کہ مجھےعہدے سے ہٹائے جانے کاعلم ہی نہیں ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب کے 2 وزرا سے بھی قلمدان واپس لے لیے گئے، مہر محمد اسلم اور زوار حسین کی وزارتیں واپس لے لی گئیں۔
مہر محمد اسلم کے پاس کوآپریٹو کا قلمدان تھا جبکہ زوار حسین کے پاس جیل خانہ جات کی وزارت تھی۔