• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کیا فیاض چوہان پارٹی کی اندرونی سازش کا شکار ہوئے؟

by sohail
نومبر 3, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم عمران خان کے پسندیدہ سمجھے جانے والے پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو وزارت سے ہٹائے جانے کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پارٹی کی اندرونی سازش کا شکار ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاق کی سوشل میڈیا ٹیم کی شکایات فیاض الحسن چوہان کی وزارت سے محرومی کا باعث بنی ہیں۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے اجلاسوں میں فیاض چوہان کی پرفارمنس کی تعریف کرتے تھے اور ان کی مثال دوسرے وزرا کو دیتے تھے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم گزشتہ دنوں جب لاہور کے دورہ پر گئے تو وفاق کی سوشل میڈیا ٹیم نے فیاض چوہان کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔

سوشل میڈیا ٹیم میں فیاض چوہان کی مداخلت زیادہ ہونے پر بھی اعتراضات اٹھائے گئے اور کہا گیا کہ فیاض چوہان سوشل میڈیا ٹیم میں اپنے لوگ ایڈجسٹ کرنا چاہتے تھے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی ان کی وزارت اطلاعات سے علیحدگی کے حامی تھے اور سینئر وزرا کو بھی تحفظات تھے۔

سوشل میڈیا ٹیم نے اعتراض کیا کہ فیاض چوہان حکومت کی بجائے اپنی پروجیکشن زیادہ کرتے تھے جبکہ سیف اللہ نیازی کی جانب سے بھی ان کے خلاف شکایات کی گئیں۔

گزشتہ روز فیاض چوہان کو وزارت کے عہدے سے ہٹانے کے بعد فردوس عاشق اعوان کو وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔

فیاض الحسن کو اس سے پہلے 2019 میں بھی ہندو برادری کے خلاف توہین آمیز جملہ کہنے کی بنیاد پر وزارت سے ہٹا دیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیاض چوہان کو پارٹی کے اندر سے اپنے خلاف ہونے والی سازش کا علم نہیں ہو سکا اور جب انہیں وزارت سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن ملا تو تب انہیں پس پردہ چلنے والی سرگرمی کا علم ہوا۔

فیاض چوہان اپنے دبنگ انداز بیان اور اپوزیشن کے خلاف جارحانہ رویے سے پہچانے جاتے ہیں۔

Tags: سوشل میڈیاعمران خانفردوس عاشق اعوانفیاض الحسن چوہان
sohail

sohail

Next Post

ویانا میں یہودی عبادت گاہ کے قریب دہشتگردوں کا حملہ، متعدد افراد ہلاک

کورونا کے بڑھتے کیسز، چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب

فردوس عاشق اعوان کی دبنگ واپسی، وزیراعظم سے ملاقات میں کیا باتیں ہوئیں؟ رؤف کلاسرا کے انکشافات

تیسرا ون ڈے میچ، زمبابوے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیدی

ایاز صادق کی گرفتاری کی صورت میں رانا ثناءاللہ کی سارے راز افشا کرنے کی دھمکی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In