• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

عالمی شہرت یافتہ صحافی و تجزیہ کار رابرٹ فسک چل بسے

by sohail
نومبر 2, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

عالمی شہرت یافتہ صحافی رابرٹ فسک 74 سال کی عمر میں آئرلینڈ میں وفات پا گئے ہیں۔ انہوں نے طویل عرصہ تک منفرد صحافت کی، وہ بے باک رپورٹنگ میں شہرت رکھتے تھے، انہیں دلیرانہ رپورٹنگ پر کئی انعامات سے نوازا گیا۔

رابرٹ فسک ان چنیدہ رپورٹرز میں سے ایک ہیں جو اسامہ بن لادن سے کئی بار ملے ہیں۔

انہوں نے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور بلقان خطے کے بارے میں برطانوی اخبارات کیلئے 5 دہائیوں تک رپورٹنگ کی، امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے 2005 میں ان کے بارے میں لکھا کہ رابرٹ فسک برطانیہ کے سب سے مشہور غیر ملکی نامہ نگار ہیں۔

رابرٹ فسک نے اپنے کیریئر کا آغاز برطانوی سنڈے ایکسپریس سے کیا، اس کے بعد وہ 1972 مں شمالی آئر لینڈ منتقل ہوئے جب وہاں نسلی فسادات جاری تھے۔

انہوں نے ان واقعات کے بارے میں برطانوی اخبار دی ٹائمز کیلئے لکھا اور پھر 1976 میں اسی اخبار کے لئے مشرق وسطیٰ کے نامہ نگار بن گئے۔

لبنان کے شہر بیروت میں رہائش اختیار کرنے کے بعد رابرٹ فسک نے لبنان کی خانہ جنگی کے علاوہ ایرانی انقلاب، سویت افغان جنگ اور ایران عراق جنگ جیسے بڑے واقعات کی رپورٹنگ کی۔

نوے کی دہائی میں انہوں نے تین بار القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے انٹرویو کئے، 1993 میں اپنے پہلے انٹرویو میں انہوں نے اسامہ بن لادن کے بارے لکھا کہ وہ ایک زبردست جنگجو لگ رہے تھے۔

امریکہ میں ہونے والے نائن الیون کے واقعات کے بعد انہوں نے اگلی دو دہائیاں مشرق وسطیٰ میں گزاریں جہاں ہونے والی جنگوں کے بارے میں انہوں نے رپورٹنگ کی، اس دور میں انہوں نے افغانستان، عراق اور شام میں بھی کام کیا۔

رابرٹ فسک کو عربی زبان پر عبور حاصل تھا، انہوں نے تجربہ کار رپورٹر ہونے کے ناطے ہمیشہ ان صحافیوں پر تنقید کی جو صرف دفتر میں بیٹھ کر صحافت کرتے تھے۔

وہ امریکہ اور اسرائیل کے بارے سخت موقف رکھتے تھے،2005 میں انہوں نے ‘ دی گریٹ وار سویلائزیشن’ کے نام سے کتاب لکھی جس میں برطانوی، امریکی اور اسرائیلی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

رابرٹ فسک نے 1994 میں امریکی صحافی لارا مارلو سے شادی کی لیکن 2006 میں ان دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی، ان دونوں کی کوئی اولاد نہیں تھی۔

رابرٹ فسک کی وفات کی خبر آنے پر متعدد صحافیوں نے اظہار افسوس کیا ہے۔

آئرش صدر مائیکل نے ان کی وفات پرافسوس اورگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے دنیائے صحافت اور بالخصوص مشرق وسطیٰ پر تبصرہ کرنے والوں نے اپنے ایک عمدہ تجزیہ کار کو کھو دیا ہے۔

Tags: اسامہ بن لادنرابرٹ فسکرابرٹ فسک کی وفات
sohail

sohail

Next Post

پیٹرولیم ڈویژن میں کھربوں روپے کی بدعنوانی کا انکشاف

لمحوں میں کار سے جہاز میں تبدیل ہونے والی اڑن گاڑی

سری لنکا سے کرکٹ کھلاڑیوں کو آسٹریلیا اسمگل کرنے کا بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا

300 میل فی گھنٹہ رفتار والی فرانسیسی ہائپر کار بگاٹی کی رونمائی کر دی گئی

ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ اخبار کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In