• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

علامات نہ رکھنے والے کورونا کے شکار افراد کی تشخیص اب ممکن ہو گئی

by sohail
نومبر 4, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

گزشتہ ایک سال کے دوران کورونا کی وبا نے نا صرف عالمی سطح پر صحت سے متعلق ہنگامی صورتحال پیدا کی بلکہ کئی بڑی بڑی طاقتوں کی معیشت کا پہیہ بھی چلتے چلتے رک گیا۔

ماہرین صحت نے کورونا سے متاثرہ افراد کی کئی علامات بتائیں جن کو مدنظر رکھتے ہوئے مریض کو قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے یا صورتحال بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔

لیکن ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کچھ مریض ایسے بھی ہوتے ہیں جو کسی بھی علامت کے بغیر بھی کورونا کا وائرس اپنے ساتھ لیے گھومتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے مریض کورونا کے پھیلاؤ سے متعلق کافی خطرناک ثابت ہوئے ہیں۔

ماہرین نے اس مسئلے کا حل نکالنے کے لیے کافی سوچ بچار کے بعد ایک جدید الگورتھم تیار کیا ہے۔

 امریکا کے میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) نے مصنوعی ذہانت والا ایک الگورتھم تیار کیا گیا ہے جس کی مدد سے صرف کھانسی کی آواز سے کورونا کی تشخیص کی جا سکتی ہے۔

ایم آئی ٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا میں مبتلا مریض کی کھانسی عام کھانسی سے مختلف ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ فرق اتنا معمولی ہوتا ہے کہ اس کو انسانی کان محسوس نہیں کر پاتے۔

انہوں نے بتایا کہ مصنوعی ذہانت سے لیس یہ الگورتھم کھانسی کے اس معمولی فرق کو جانچ کر کورونا کی تشخیص کر سکتا ہے۔

سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری ونشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار سے ثابت ہوا ہے کہ دنیا بھر میں تقریباً 40 فیصد کورونا مریضوں میں وائرس کی موجودگی کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے ماہرین نے بتایا کہ کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے تیار کیا گیا یہ ٹول مستقبل میں انتہائی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس تشخیصی ٹول کو تعلیمی اداروں، دفاتر یا ریسٹورنٹس میں داخل ہونے والے افراد کی تشخیص کے لیے استعمال کیا جا سکے گا، نتیجتاً کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے میں مدد ملے گی۔

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر

 یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے بعد گزشتہ چار ماہ میں ایک دن کے سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد  و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 14 ہزار 646 ہو گئی ہے۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا کے مریضوں کی شرح پانچ فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کےایک ہزار 313 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ اسی دوران 18 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

ملک بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 37 ہزار 573 ہو گئی ہے جب کہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد چھ ہزار 867 ہو گئی ہے۔

Tags: علامات کے بغیر کورونا وائرسکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

بھارت کے معروف شاعر جاوید اختر نے اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف مقدمہ کر دیا

امریکی سیاست اس وقت پاکستانی سیاست کا عکس نظر آ رہی ہے، رؤف کلاسرا کا تجزیہ

وائٹ ہاؤس کے نئے مکین جو بائیڈن کو جیت کیلئے 6 ووٹ درکار

ترکی کی انقرہ یونیورسٹی میں داخلے کے لیے ویبنار، آن لائن رجسٹریشن شروع

ریکوڈک منصوبہ، قومی خزانے کو کھربوں روپے نقصان پہنچانے والے کون ہیں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In