بالی ووڈ کے معروف شاعر اور گیت کار جاوید اختر نے اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔
سشانت سنگھ کی موت کے بعد بالی ووڈ کی چند نامی شخصیات کے خلاف بات کرنے پر اداکارہ کنگنا رناوت میڈیا میں موضوع بحث رہ چکی ہیں۔
جاوید اختر نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سشانت سنگھ کی موت کے بعد ایک انگریزی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو نے اداکارہ نے ان پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے میٹروپولیٹن میجسٹریٹ کورٹ میں بتایا کہ اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ بالی ووڈ کو مافیا کے ذریعے چلایا جا رہا ہے اور جاوید اختر اس مافیا کا حصہ ہیں۔
انہوں نے عدالت بتایا کہ صرف یوٹیوب پر لاکھوں لوگوں نے انٹرویو سنا۔
بھارت میں قانون سے متعلق خبروں پر نظر رکھنے والے خبررساں ادارے لائیو لاء کے مطابق کیس کی سماعت تین دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
یاد رہے رواں سال بالی ووڈ اداکار کی خود کشی کے بعد موت سے بھارت میں ہلچل مچ گئی تھی۔
سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد بالی ووڈ میں اقربا پروری کے خلاف آواز بلند کرنے والوں میں کنگنا رناوت بھی شامل تھیں۔
انہوں نے بالی ووڈ کے چند بڑے ناموں پر نئے آنے والے اداکاروں کے کریئراپنی مرضی سے بنانے اور تباہ کرنے جیسے الزمات لگائے۔
اداکار نے بالی ووڈ کو گٹر سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی شوبز انڈسٹری ایک مافیا ہے۔
انہوں نے کرن جوہر سمیت کئی بڑے اداکاروں کو فلم سازوں کو سشانت سنگھ کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا۔