پاکستان کی معروف اور قابل اعتماد کے ایچ ایم کنسلٹنسی ایک ویبنار منعقد کر رہی ہے جس میں ترکی کی انقرہ یورنیورسٹی کے وائس ریکٹر خطاب کریں گے اور پاکستانی طلبہ کو اپنی یونیورسٹی میں داخلے کے ساتھ ساتھ دیگر اہم معلومات فراہم کریں گے۔
اس ویبنار میں شرکاء کو بتایا جائے گا کہ بیرون ملک تعلیم کے لیے جانے سے پہلے کون سی ضروریات پوری کرنی ہوتی ہیں۔
اس کے علاوہ ویبنار میں انقرہ یورنیورسٹی اور دیگر بین الاقوامی جامعات کے درمیان تقابل بھی کیا جائے گا۔
یہ ویبنار 14 نومبر کو شام 5 بجے منعقد ہو گا جس کی آن لائن رجسٹریشن شروع ہے۔
