پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر میں شدت آ رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 90 روز بعد ایک ہی دن میں 26 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
اس سے قبل 31 جولائی کو ملک بھر میں ایک ہی دن کورونا سے 27 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 32 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1302 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ 605 مریض کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے مجموعی کیسز 3 لاکھ 38 ہزار 875 تک پہنچ چکے ہیں جبکہ اس وبا کے ہاتھوں انتقال کر جانے والوں کی تعداد 6 ہزار 893 ہو چکی ہے۔
صوبوں میں کورونا کی صورتحال
سندھ: سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 787 ہو گئی ہے، صوبے میں اب تک 2647 افراد انتقال کر چکے ہیں۔
پنجاب میں اس وقت تک کورونا سے ایک لاکھ 5 ہزار 535 افراد متاثر ہو چکے ہیں، اموات کی کل تعداد 2385 ہو گئی ہے۔
بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 16 ہزار 26 جبکہ اموات 152 تک پہنچ گئی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں وبا کے کے متاثرین 40 ہزار 22 جبکہ اموات 1284 ہو گئی ہیں۔
آزاد کشمیر میں 4491 افراد کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں، اب تک 104 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔
گلگلت بلتستان میں اب تک کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد 4320 ہے جبکہ 92 افراد انتقال کر چکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 694 ہے اور اب تک 229 مریض انتقال کرچکے ہیں۔