امریکی سپریم کورٹ کے جسٹس سیموئیل الیٹو نے پنسلوینیا کے الیکشن بورڈ کو حکم دیا ہے کہ وہ ریاست کے اس حکم پر عمل کریں جس میں رات 8 بجے کے بعد موصول ہونے والے میل ان بیلٹس کو الگ کر لیں۔
یہ حکم ایک ایسے کیس کے حوالے سے دیا گیا ہے جس میں پنسلوینیا کے حکام کی ہدایت کو رد کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
سپریم کورٹ اس سے قبل دو مرتبہ ریپبیکنز کی درخواست کو مسترد کر چکا ہے جہاں اکتوبر میں عدالت زیریں عدالت کا فیصلہ مسترد کرنے کی استدعا مسترد کردی تھی جبکہ بعدازاں اسی درخواست کی جلد سماعت کی اپیل مسترد کردی گئی تھی۔ٓ
جج نے کہا تھا کہ وہ 3نومبر کے بعد اس درخواست پر ازسرنو غور کر سکتے ہیں۔
جمعہ کو اپنی درخواست میں پینسل وینیا کے ریپبلیکنز نے کہا کہ 25 کاؤنٹیز نے یہ نہیں بتایا کہ وہ متنازع بیلٹس کو الگ کررہی ہیں یا نہیں جو اس صورت میں انتہائی ضروری ہو جاتے ہیں اگر سپری کورٹ کیس سننے کا فیصلہ کرتی ہے اور فیصلہ بدل دیتی ہے۔
امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کے امیدوار جو بائیڈن فتح کے نزدیک پہنچ گئے ہیں انہیں زیادہ الیکٹورل ووٹس حاصل ہیں اور انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف برتری مزید مستحکم کر لی ہے۔