سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے ن لیگ کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
انہوں نے کہا کہ آج سے نوازشریف کی جتنی حد تک مخالفت ہوسکی کریں گے، نوازشریف کا اصل روپ گلی گلی گھر گھر دکھائیں گے۔
انہوں نے کوئٹہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے ہم سے بےوفائی کی، نوازشریف کی عادت میں ڈسنا ہے، ضیاء الحق کا بیٹا بھی نواز شریف کی بے وفائی کے قصے سناتا ہے۔
ثنااللہ زہری نے کہا کہ نواز شریف نے باعزت آدمیوں کو بےعزت کرانے کی کوشش کی۔ لیکن ہم بلوچستان کی سرزمین پر رہنے والے ہیں۔ خیرات نہیں عزت مانگتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بےعزتی کے باوجود جنرل عبدالقادر بلوچ نے پارٹی سے وفاداری نبھائی۔ چیلنج کرتا ہوں ن لیگ کے ٹکٹ پرایک سیٹ بھی جیت کر دکھا دیں۔