• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

عبدالقادر بلوچ، ثنااللہ زہری کے پارٹی چھوڑنے پر ن لیگ کا ردعمل سامنے آ گیا

by sohail
نومبر 7, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے پارٹی چھوڑنے اور سابق وزیر اعلی بلوچستان ثنااللہ زہری نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے استعفا دینے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد لیگی رہنماوں کی جانب سے ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دو اشخاص کے نکل جانے سے مسلم لیگ ن بلوچستان کا کوئی نقصان نہیں ہوا، تنظیم مکمل طور پر اپنی جگہ کھڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ثناء اللی زہری دو سال سے غیرفعال ہو چکے تھے۔
اپنے بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ثنااللہ زہری اپنی حکومت کے دفاع میں ناکامی پر پارٹی سے شرمندہ تھے۔ انہوں نے پارٹی کو چھوڑا ہے تو یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔
پارٹی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑنے والے دونوں رہنماوں نے یہ بات سامنے رکھ دی ہے کہ اصل جھگڑا اسٹیج پر کرسی نا ملنے کا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ و تحریک چلا رہی ہے وہ کسی بھی کرسی سے بڑی ہے۔
نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماوں نے پارٹی چھوڑنے کی جو وجہ بتائی ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ کے جلسے سے قبل عبدالقادر بلوچ نے ملاقات کی تھی جس میں طلال چوہدری اور مصدق ملک بھی موجود تھے۔
انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کے فوج سے متعلق بیان پر عبدالقادر بلوچ ان کے ساتھ کھڑے تھے۔
محمد زبیر کے مطابق قادر بلوچ اسٹیج پر ثنااللہ زہری کو بلانا چاہتے تھے لیکن ثنااللہ زہری کے اسٹیج پر آنے پر اختر مینگل نے اعتراض کیا تھا۔
محمد زبیر نے بتایا کہ اصل دشمنی ثنااللہ زہری اور اختر مینگل کے درمیان ہے۔
یاد رہے کہ 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے کے دوران ن لیگ میں اختلافات سامنے آئے تھے۔

Tags: احسن اقبالپاکستانی سیاستترجمان ن لیگثنااللہ زہریسیاستعبدالقادر بلوچمحمد زبیر
sohail

sohail

Next Post

جوبائیڈن 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے امریکہ کے نئے صدر بن گئے، سی این این

ٹوئٹر آؤٹ آف کنٹرول ہوتا جا رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ سخت برہم

جو بائیڈن کی امریکی انتخابات میں فتح، ٹرمپ کا عدالت جانے کا اعلان

دبئی میں نئے قوانین نافذ، غیرشادی شدہ جوڑے اکٹھے رہ سکیں گے

ہواوے نے ایپل سے ملتا جلتا فون متعارف کرا دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In