• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے دی

by sohail
نومبر 7, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین, کھیل
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور: پاکستان اور زمبابوے کے مابین کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے تھے۔
پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو 18.5 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر کھیل کا نتیجہ اپنے نام کر لیا۔
میچ کے آغاز میں زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ سے قبل میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر میں پہلے ٹاس جیتتا تو پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتا۔
ان کا کہنا تھا کہ مثبت ہو کر کھیلیں گے اور کوشش کریں گے کہ مہمان ٹیم کو جلد آؤٹ کر دیں۔
٘زمبابوے کی جانب سے ویسلے مدیور نے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ سین ولیم 25 رنز بنا دوسرے نمایاں بلے باز رہے، مہمان ٹیم کا اور کوئی کھلاڑی شاہینوں کے سامنے نا ٹک سکا۔
پاکستان کی جانب سے حارث روف اور وہاب ریاض نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جب کہ محمد حسنین اور عثمان قدیر نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان نے اپنی اننگ کا آغاز کیا تو کپتان بابر اعظم نے 55 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 82 رنز بنائے جبکہ محمد حفیظ 36 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔
زمبابوے کے گیند باز بی مزارابانی نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
واضح رہے پاکستان نے زمبابوے کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 11 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں اور تمام میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہے۔

Tags: پاک زمبابوے کرکٹ سیریز
sohail

sohail

Next Post

افغانستان کا معروف صحافی کار بم دھماکے میں جاں بحق

عبدالقادر بلوچ، ثنااللہ زہری کے پارٹی چھوڑنے پر ن لیگ کا ردعمل سامنے آ گیا

جوبائیڈن 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے امریکہ کے نئے صدر بن گئے، سی این این

ٹوئٹر آؤٹ آف کنٹرول ہوتا جا رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ سخت برہم

جو بائیڈن کی امریکی انتخابات میں فتح، ٹرمپ کا عدالت جانے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In