• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ارطغرل ڈرامہ پاکستان کو 6 ارب ڈالرز میں پڑا ہے، پاک سعودی تعلقات پر رؤف کلاسرا کا تجزیہ

by sohail
نومبر 9, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کے سینئر صحافی اور معروف ٹی وی اینکر رؤف کلاسرا کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات گزشتہ برس انہی مہینوں میں خراب ہونا شروع ہوئے تاہم ہمیں یہ خبر بہت دیر سے ملی جب سعودی حکومت نے اپنا ایک ارب ڈالر پاکستان سے واپس مانگ لیا۔

انہوں نے کہا جب شاہ محمود قریشی نے ایک ٹی وی شو میں یہ تاثر دیا تھا کہ اگر سعودی عرب او آئی سی کے رستے کشمیر پر پاکستان کا ساتھ نہیں دیتا تو ہم اس کے متوازی اسلامی ممالک کا بلاک بنا لیں گے تو ایک طوفان برپا ہوا اور تب جا کر معلوم ہوا کہ تعلقات میں بہت خرابی آ چکی ہے۔

فوجی قیادت اور سعودی حکومت

ان کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی اس گفتگو کے بعد سعودی عرب کے سفیر نے آرمی چیف سے اور بعد ازاں پرویز الہی سے ملاقاتیں کیں مگر انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ سے کوئی ملاقات نہیں کی۔ اس سے یہ بات سامنے آئی کہ سعودی عرب پاکستان کی سیاسی قیادت سے خفا ہے مگر اسٹیبلشمنٹ سے ان کے تعلقات قائم ہیں۔

رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض جب سعودی عرب گئے تھے تو تعلقات میں بہتری آنے کی امید قائم ہوئی تھی کیونکہ روایتی طور پر سعودی حکومت ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے زیادہ قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سربراہ سعودی عرب گئے تو شہزادہ محمد بن سلمان نے ان سے ملاقات نہیں کی، ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا تھا کہ پاکستان کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ سعودی حکمرانوں نے ملاقات نہ کی ہو۔

واقعات کا تسلسل بیان کرتے ہوئے رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ اس دوران مولانا طاہر اشرفی بھی متحرک ہوئے اور سعودی عرب پہنچ گئے، یہ خبریں بھی آئیں کہ پاکستان کے چند وزراء کا جھکاؤ ایران کی طرف زیادہ ہے، سعودی حکومت ان کے متعلق تحفظات رکھتی ہے۔

تعلقات کی خرابی کہاں سے شروع ہوئی؟

انہوں نے کہا کہ اس دوران عمران خان نے قطر، ملائشیا اور ترکی کے ساتھ مل کر مسلمانوں کا ایک ٹی وی چینل شروع کرنے کی بات کی، اس نے مزید جلتی پر تیل ڈالا۔

انہوں نے یاد لایا کہ سعودی عرب اور ترکی کے تعلقات صحافی جمال خشوگی کے قتل کے بعد خراب ہونا شروع ہوئے، عمران خان جب جنرل اسمبلی میں خطاب کے لیے گئے تو انہوں نے سب سے زیادہ وقت ترکی کے صدر طیب اردوان کے ساتھ گزارا۔

رؤف کلاسرا نے کہا کہ اس وجہ سے شہزادہ محمد بن سلمان کو محسوس ہوا کہ پاکستان ان کے مخالف کیمپ کے قریب جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اب سعودی عرب نے اپنی بقیہ رقم بھی واپس مانگ لی ہے جس سے یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ تعلقات مزید خرابی کی طرف جا رہے ہیں۔ ادھار پر تیل ملنے والا سلسلہ بھی روک دیا گیا ہے۔

رؤف کلاسرا نے کہاک ہ اب حکومت اگر یہ 2 ارب ڈالر سعودی عرب کو واپس کرتی ہے تو نہ صرف زرمبادلہ کے ذخائر متاثر ہوں گے بلکہ ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

ارطغرل ڈرامہ کتنے میں پڑا؟

رؤف کلاسرا کے مطابق پاکستان میں ترکی ڈرامہ ارطغرل دکھائے جانے پر بھی سعودی عرب والے بہت خفا تھے، ان کا خیال ہے ترکی اس قسم کے ڈراموں کے ذریعے اسلامی دنیا کی رہنمائی کی طرف جانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوں لگتا ہے پاکستان کو ارطغرل ڈرامہ 6 ارب ڈالرز میں پڑا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے جو آئل ریفائنریز لگانی تھیں، وہ بھی خواب و خیال ہو گئی ہیں۔

رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان اور عمران خان کے انا کے مسائل ہیں اور شخصیات کا تصادم پاکستان کو مہنگا پڑ سکتا ہے کیونکہ اقتدار پر بیٹھے افراد کو قومی مفاد میں اپنی انا کو قربان کرنا پڑتا ہے۔

Tags: رؤف کلاسرارؤف کلاسرا کا وی لاگ
sohail

sohail

Next Post

کیا جوبائیڈن کی فتح چین کے لیے خوشخبری ثابت ہو گی؟

آرمینیا نے شکست تسلیم کر لی، جنگ ختم کرنے کا معاہدہ طے ہو گیا

پاکستان کے تین بڑے شہر کورونا کی دوسری لہر کی زد میں

یو اے ای، پاکستانی سینیٹرز کی سرمایہ کاری کا نیا مزکز

پاکستان کورونا کے متعلق جدید اشیاء برآمد کرنے کے قابل ہو گیا ہے، فواد چوہدری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In