• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اکتوبر 19, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

یو اے ای، پاکستانی سینیٹرز کی سرمایہ کاری کا نیا مزکز

by sohail
نومبر 10, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

متحدہ عرب امارات پاکستانی سینیٹرز کیلئے سرمایہ کاری کا نیا مرکز بن گیا

سوئٹرز لینڈ کے بعد متحدہ عرب امارات پاکستانی سینیٹرز کیلئے سرمایہ کاریہ کا نیا اور پسندیدہ مقام بن گیا ہے، ایک درجن کے قریب غیر ملکی اثاثوں کے مالک پاکستانی سینیٹرز نے خلیجی ممالک میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے تاج محمد آفریدی امیر ترین سینیٹر ہیں، جن کے اثاثے 2 ارب 22 کروڑ کے برابر ہیں جو اعظم سواتی کے اثاثوں سے تھوڑے زائد ہیں۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے سال 2019 کے اثاثہ جات و واجبات سے متعلق اعداد وشمار کے مطابق تاج محمد آفریدی کے زرعی اور غیر زرعی اثاثوں کی مالیت ایک ارب 17 کروڑ روپے ہے جس میں سے 16 کروڑ 71 لاکھ 10 ہزار روپے کے اثاثے پاکستان سے باہر یو اے ای میں ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر اعظم سواتی کے مجموعی اثاثوں کی مالیت ایک ارب 20 کروڑ روپے ہے جس میں سے ان کی امریکہ اور یو اے ای میں 70 کروڑ 19 لاکھ 20 ہزار روپے کی 10 جائیدادیں اور ساڑھے 47 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری بھی ہے۔
پی ٹی آئی کے ہی ایک اور سینیٹرز محمد ایوب کا دبئی میں ایک گھر اور کاروبار ہے، ساتھ ہی انہوں نے برطانیہ میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

سینیٹرز محمد ایوب کے گھر کی مالیت 10 لاکھ ڈالر جبکہ کاروبار 60 لاکھ درہم کا ہے اور برطانیہ میں کی گئی سرمایہ کاری 10 لاکھ پاؤنڈز کے برابر ہے۔
اسی طرح قبائلی اضلاع کے ہی ایک اور سینیٹر اورنگزیب خان کی بھی متحدہ عرب امارات میں املاک اور سرمایہ کاری ہے، پاکستان میں ان کی املاک کی تعداد ایک سال کے عرصے میں بڑھ کر 10 سے 13 ہو چکی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیٹر راحیلہ مگسی نے برطانیہ میں اپنا 4 کروڑ 40 ہزار پاؤنڈ کا فلیٹ فروخت کیا اور رقم پاکستان لے آئیں، ان کے پرانے اسٹیٹمنٹ کے مطابق 2018 میں ان کے پاس متحدہ عرب امارات میں ایک فلیٹ تھا جس کی مالیت ایک کروڑ 23 لاکھ روپے تھی۔

سینیٹر راحیلہ مگسی کی اب یو اے ای میں موجود جائیداد کی تعداد جمیرہ میں ایک جائیداد کے ساتھ دگنی ہو گئی ہے لیکن حیرت انگیز طور پر مالیت وہی ہے جو انہوں نے گزشتہ برس دبئی کے فلیٹ کی ظاہر کی تھی۔

سینیٹرشاہین خالد بٹ کی امریکی میں دو جائیدادیں ہیں، مسلم لیگ ن کی سینیٹر نزہت صادق نے امریکہ میں اپنے شریک حیات کے نام پر گھر ظاہر کر رکھا ہے، سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کا برطانیہ میں گھر ہے جس کی مالیت 13 لاکھ پاؤنڈز ہے۔

اسی طرح مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک اور ان کی اہلیہ کی بحرین میں جائیدادیں ہیں، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینیٹر بیرسٹر سیف کی دبئی میں جائیدادیں ہیں جبکہ پی پی پی کے مصطفیٰ کھوکھر کا برطانیہ میں ایک گھر میں ایک تہائی کا شیئر ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سینیٹر روبینہ خالد، سینیٹر چوہدری تنویر خان، شاہزیب درانی اور ایم کیو ایم پاکستان کے عتیق شیخ کی بیرونی ملک جائیدادیں ہیں۔

Tags: اعظم سواتیپاکستانی سیاستپاکستانی سینیٹرزتاج محمد آفریدیراحیلہ مگسیسرمایہ کاریمتحدہ عرب اماراتیو اے ای
sohail

sohail

Next Post

پاکستان کورونا کے متعلق جدید اشیاء برآمد کرنے کے قابل ہو گیا ہے، فواد چوہدری

افغان خاتون پولیس افسر کو نوکری کرنے کے جرم میں اندھا کر دیا گیا

میر شکیل الرحمان کی ضمانت کا تحریری حکمنامہ جاری

سعودی عرب کا جی 20 کانفرنس سے قبل جیل میں قید خاتون ایکٹوسٹ کو رہا کرنے پر غور

عالیہ ظفر: پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کی پہلی خاتون رکن تعینات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In