• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

عالیہ ظفر: پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کی پہلی خاتون رکن تعینات

by sohail
نومبر 10, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے 59ویں بورڈ آف گورنرز اجلاس میں چار نئے آزاد ارکان کی تعیناتی کی منظوری دی ہے جن میں پہلی مرتبہ ایک خاتون ممبر بھی شامل ہیں۔

چاروں نئے ممبرز میں عالیہ ظفر، جاوید قریشی، عاصم واجد جواد اور عارف سعید شامل ہیں۔ جاوید قریشی اور عارف سعید کو تین سال جبکہ عالیہ ظفر اور عاصم واجد جواد کو دو سال کے لیے بورڈ کا ممبر منتخب کیا گیا ہے ۔

پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے بورڈ آف گورنرز میں شامل ہونیوالے چاروں نئے آزاد ممبران کو خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بورڈ میں پہلی مرتبہ خاتون ممبر عالیہ ظفر کی تعیناتی سے پی سی بی کے گورننس ا سٹرکچر میں بہتری آئے گی ۔

عالیہ ظفر نے نسٹ بزنس سکول سے ایم بی اے اور پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے انگلش لٹریچر کی ڈگری حاصل کی ۔ بعد ازاں انہوں نے سول سروس جوائن کی۔

وہ سول سروسز اکیڈمی سے تربیت یافتہ ہیں تاہم بعد میں انہوں نے سول سروس چھوڑ کر ہاشو گروپ جوائن کر لیا ۔

عالیہ ظفر یو ایس ایڈ کی سینئر لیڈ کنسلٹنٹ ، پاکستان میں یونائیٹڈ نیشن ڈ ویلپمنٹ پروگرام کی چیف ایچ آر ، اٹلی کے شہر روم میں ورلڈ فوڈ پروگرام کی سینئر کنسلٹنٹ سٹاف ریلیشنز ، عسکری بینک کی کنٹری ہیڈ ایچ آر جبکہ اس وقت دی بینک آف پنجاب کی گروپ ہیڈ ہیومن ریسورسز کے عہدہ پر فائز ہیں۔

انہوں نے وائی ٹرائب، حبیب بینک لمیٹڈ اور آغا خان فاﺅنڈیشن میں بھی اہم عہدوں پر کام کیا ۔ آپ نے کئی اہم عالمی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے ہیں ۔

وہ ہیومن ریسورس شعبہ کی ماہر سمجھی جاتی ہیں ، وہ کیپسٹی بلڈنگ ، کارپوریٹ گورننس ، آرگنائزیشنل ڈیزائن اور پرفارمنس ایویلیوشن میں خصوصی مہارت رکھتی ہیں ۔

عالیہ ظفرکی پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں بطور پہلی خاتون ممبر کی تعیناتی کی وجہ سے عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج ملی ہے ۔

Tags: پاکستان کرکٹ بورڈعالیہ ظفر
sohail

sohail

Next Post

آئی جی سندھ کے معاملے پر قائم کی گئی انکوائری رپورٹ سامنے آ گئی

سعد رفیق کا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے ہاتھ ملانے سے انکار، وجہ کیا بنی؟

پابندیوں کے باوجود ٹک ٹاک کا منفرد اعزاز

لیڈی ڈیانا کے 25 سال پرانے انٹرویو پر تنازع، بی بی سی نے ایکشن لے لیا

ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات، وزیراعظم کے اثاثوں میں کمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In