• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات، وزیراعظم کے اثاثوں میں کمی

by sohail
نومبر 10, 2020
in پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: پاکستان میں انتخابات کے نگران ادارے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
ای سی پی کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آٹھ کروڑ سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں۔
ای سی پی کے مطابق گزشتہ سال عمران خان کی جانب سے ظاہر کیے گئے اثاثے 10 کروڑ 82 ہزار کے لگ بھگ تھے۔
رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کے رواں سال کے اثاثوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں دو کروڑ روپے سے زیادہ کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق وزیر اعظم کا پاکستان میں کوئی ذاتی کاروبار نہیں ہے، بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی پاکستان میں کوئی ذاتی گاڑی نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے اثاثوں میں دو لاکھ الیت کی چار بکریاں ظاہر کی گئی ہیں۔
ای سی پی نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کے اثاثوں کے مطابق ان کا بیرون ملک بھی کوئی کاروبار یا زاتی گاڑی نہیں ہے۔
ان کے چار غیرملکی اکاونٹس میں تین لاکھ 31 ہزار 230 امریکی ڈالرز موجود ہیں۔
ایک اکاونٹ میں 518 پاونڈز موجود ہیں، رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے پاس ایک کروڑ 99 لاکھ سے زائد کیش بھی موجود ہے۔
سینیٹر سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اپنے اثاثوں میں 12 کنال کی وراثتی زمین ظاہر کی ہے۔ انہوں نے تین لاکھ 61 ہزار روپے سے زائد کا کاروبار بھی اثاثوں کا حصہ ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ان کے اکاونٹ میں چھ لاکھ روپے موجود ہیں۔
سراج الحق سب سے کم اثاثے رکھنے والے سیاستدانوں میں شمار ہوتے ہیں۔
اعظم خان سواتی
وفاقی وزیر اعظم خان سواتی نے 81 کروڑ سے زائد کے اثاثے ظاہر کیے ہیں جس کے بعد وہ امیر ترین سیاست دانوں کی فہرست میں نام بنا چکے ہیں۔
سینیٹر تاج محمد آفریدی
ان کا شمار بھی سینیٹ کے امیر ترین ارکان میں ہے، انہوں نے ایک ارب 22 کروڑ 27 لاکھ روپے کے اثاثے ظاہر کیے ہیں۔
ان کے بیرون ممالک 16 کروڑ 71 لاکھ روپے کے اثاثے سامنے آئے ہیں۔
ارکان اسمبلی کے اثاثے
شہباز شریف
سابق وزیراعلیِ پنجاب شہباز شریف نے اپنے بینک اکاونٹ میں چھ کروڑ 39 لاکھ روپے ظاہر کیے ہیں، ان کے 13 کروڑ 78 لاکھ کے اثاثے بھی سامنے آئے ہیں۔
ان کے اثاثوں کی مجموعی قیمت 24 کروڑ 74 لاکھ بنتی ہے۔
لاہور میں موجود شہباز شریف کے 14 بینک اکاونٹس میں انہوں نے 13 کروڑ 60 لاکھ روپے کے اثاثے ظاہر کیے ہیں۔
نور عالم خان
تحریک انصاف کے نور عالم خان تین ارب 20 کروڑ اور وزیر توانائی عمر ایوب خان ایک ارب 21 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں۔
آصف زرداری
سابق صدر آصف علی زرداری نے 60 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثے ظاہر کیے ہیں۔
بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی ایک ارب 50 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

Tags: آصف زرداریاثاثےارکان اسمبلیالیکشن کمیشنبلاول بھٹوسراج الحقعمران خان
sohail

sohail

Next Post

گرین شرٹس نے مہمانوں کو وائٹ واش کر دیا

روس کے ساتھ گیس پائپ لائن معاہدہ حتمی مراحل میں

اظہرعلی کی جگہ بابر اعظم قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر

کیا آئی جی سندھ کے معاملے پر پاک فوج کی انکوائری رپورٹ ایک کوراپ ہے؟ رؤف کلاسرا کا تجزیہ

وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی، حکومت نے کسانوں کے ساتھ ہاتھ کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In