• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 22, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

روس کے ساتھ گیس پائپ لائن معاہدہ حتمی مراحل میں

by sohail
نومبر 10, 2020
in پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن معاہدے کیلئے روسی وفد کا دورہ پاکستان آئندہ ہفتے متوقع ہے جس میں 2 ارب ڈالر کے منصوبے پر کام شروع کرنے کو حتمی شکل دی جائے گی۔
یاد رہے نارتھ ساؤتھ پائپ لائن کے ذریعے گیس پاکستان کے ساحلی علاقوں سے شمال میں صنعتی علاقوں تک پہنچانے کے منصوبے میں معاوضے کے تنازعات اور روسی کمپنی روسٹیک پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے کام روک دیا گیا تھا۔
پاکستان کی وزارت توانائی کے ترجمان ساجد محمود قاضی کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ بات چیت سنجیدہ مراحل میں ہے اور وفد عنقریب پاکستان آ رہا ہے۔
ماسکو میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ روس کا تکنیکی وفد 16 سے 18 نومبر تک پاکستان میں ہو گا جو پاکستانی حکام کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے پر بات کرے گا۔
واضح رہے 11 سو کلو میٹر طویل گیس پائپ لائن منصوبے کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ 2 ارب ڈالر لگایا گیا تھا، تکمیل کے بعد گیس پائپ لائن منصوبے کے ذریعے سالانہ 4۔12 ارب مکعب فٹ گیس کراچی سے لاہور پہنچانے کی گنجائش ہے۔
وزارت توانائی کے ترجمان نے منصوبے کی درست لاگت بتانے سے انکار کر دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ گیس پائپ لائن کا ڈیزائن تبدیل کر دیا گیا ہے۔
وزارت توانائی کے ترجمان کے مطابق جو پائپ لائن ابتدا میں ڈیزائن کی گئی تھی اس کا قطر 42 انچ تھا جبکہ اب 48 یا 56 انچ قطر والی ہو گی اس کے کمپریسر کے سائز اور تکنیکی ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے نیا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
گیس پائپ لائن کے تبدیل شدہ ڈیزائن کے بعد منصوبے کی لاگت کا نیا تخمینہ دو سے تین ارب ڈالر کے درمیان ہو سکتا ہے۔
وزارت توانائی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اگلے سال سے پہلے روس کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے میں پیش رفت چاہتی ہے۔

Tags: روسروسٹیکسفارت خانہگیس پائپ لائنوزارت توانائی
sohail

sohail

Next Post

اظہرعلی کی جگہ بابر اعظم قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر

کیا آئی جی سندھ کے معاملے پر پاک فوج کی انکوائری رپورٹ ایک کوراپ ہے؟ رؤف کلاسرا کا تجزیہ

وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی، حکومت نے کسانوں کے ساتھ ہاتھ کردیا

منی لانڈرنگ ریفرنس، شہباز شریف پر فرد جرم عائد

پنجابیوں، سرائیکیوں کو قتل کرنے والے بلوچ نوازشریف کے ساتھ بیٹھے ہیں، ثنااللہ زہری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In