• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

میر شکیل الرحمان کی ضمانت کا تحریری حکمنامہ جاری

by sohail
نومبر 10, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے جنگ گروپ کے چیف ایڈیٹر میر شکیل الرحمان کی ضمانت کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی عدالت عظمی کی جناب سے چار صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جسٹس مشیر عالم نے تحریر کیا ہے۔
عدالت کی جانب سے ریمارکس میں کہا گیا ہے کہ میر شکیل الرحمان ٹرائل کورٹ میں اپنا پاسپورٹ جمع کروائیں۔
عدالت نے کہا ہے کہ متعلقہ حکام چاہیں تو میر شکیل الرحمان کا نام ای سی ایل میں ڈال سکتے ہیں۔
عدالت نے ہدایت کی ہے کہ میر شکیل الرحمان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے وہ باقاعدگی سے ٹرائل کورٹ کی کارروائی میں شامل ہوں۔
ریمارکس میں کہا گیا ہے کہ میر شکیل الرحمان کو نیب ریفرنس دائر ہونے سے تین ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا۔
عدالت نے کہا کہ میر شکیل الرحمان کی ضمانت پچاس پچاس لاکھ کے دو مچلکوں کے عوض منظور کی جاتی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز سپریم کورٹ نے میر شکیل الرحمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
گزشتہ روز کی عدالتی کارروائی
شکیل الرحمان کے وکیل امجد پرویز نے دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کے وارنٹ گرفتاری 12 مارچ کو جاری ہوئے اور اسی دن انہیں گرفتار بھی کیا گیا۔
وکیل نے بتایا کہ اس کیس میں 4 لوگوں کے خلاف ریفرنس دائر ہوگیا ہے جن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی شامل ہیں۔
وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ریفرنس دائر ہونے کے باوجود کسی دوسرے فرد کو گرفتار نہیں کیا گیا، صرف میر شکیل الرحمان کی گرفتاری عمل میں کیوں لائی گئی۔
انہوں نے عدالت کو بتایا کہ چئیرمین نیب نے ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈائریکٹر لینڈ کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے۔
امجد پرویز نے کہا کہ میر شکیل الرحمان پر جو کیس بنایا گیا اس اراضی کے سلسلے میں قومی خزانے کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔
دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا نیب نے قومی خزانے کو نقصان پہنچنے سے متعلق کوئی بات کی؟ جس پر وکیل نے انہیں بتایا کہ نیب نے ایک روپے کے نقصان کا بھی سوال نہیں اٹھایا۔
جسٹس یحیی آفریدی نے نیب پراسیکیوٹر کو ہدایات دیں کہ آپ دیکھیں کہ آپ کا کیس پالیسی کے تحت درست ہے یا نہیں؟
جسٹس یحییٰ آفریدی نے پوچھا کہ کیا اس سارے عمل میں کوئی چیز پالیسی کے برعکس تو نہیں تھی۔
انہوں نے نیب سے پوچھا کہ جس جج کے پاس میر شکیل کا کیس آیا تھا اس جج کے پاس کتنے مقدمات کی سماعت زیر التوا ہے۔
انہوں نے نیب سے احتساب عدالت میں زیر التوا مقدمات میں گواہان کی تعداد بتانے کی بھی ہدایت کی۔

Tags: سپریم کورٹ آف پاکستانمیر شکیل الرحمان
sohail

sohail

Next Post

سعودی عرب کا جی 20 کانفرنس سے قبل جیل میں قید خاتون ایکٹوسٹ کو رہا کرنے پر غور

عالیہ ظفر: پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کی پہلی خاتون رکن تعینات

آئی جی سندھ کے معاملے پر قائم کی گئی انکوائری رپورٹ سامنے آ گئی

سعد رفیق کا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے ہاتھ ملانے سے انکار، وجہ کیا بنی؟

پابندیوں کے باوجود ٹک ٹاک کا منفرد اعزاز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In