• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

پاکستان کے تین بڑے شہر کورونا کی دوسری لہر کی زد میں

by sohail
نومبر 10, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: نیشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کے چند بڑے شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز میں تیزی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق ملک کے تین بڑے شہروں میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 15 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فورم کے اجلاس کے دوران حالیہ دنوں میں کورونا کے مصدقہ کیسز میں اضافے پر تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 5.4 فیصد ہو گئی ہے۔
این سی او سی کی جانب سے کورونا کی صورتحال کے حوالے سے منقعد کیے گئے اجلاس میں تمام صوبوں کے سیکرٹریز کی طرف سے بریفنگ دی گئی۔
چیف سیکرٹریز نے فورم کو بڑے شہروں میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور ان کے حوالے سے کیے جانے والے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔
این سی اوسی کو بتایا گیا کہ کورونا کے کیسز کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ملک بھر میں چار ہزار 136 مائیکرو لاک ڈاون لگائے گئے ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران ٹیسٹ اور قرنطینہ کرنے کی پرانی حکمت عملی استعمال کی جا رہی ہے۔
اعلامیے کے مطابق اس دوران لگائی جانے والی مختلف پابندیوں کا اطلاق آئندہ سال 31 جنوری تک رہے گا۔
چیف سیکرٹریز کی جانب سے بتایا گیا کہ اسپتالوں میں گنجائش ختم ہونے جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے آکسیجن رکھنے والے دو ہزار811 بستر مہیا کیے گئے ہیں تاکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے،
دوسرے جانب 13 ہزار آکسیجن سلینڈرز صوبوں اور وفاق کے ہیلتھ یونٹس کو دیے گئے ہیں۔
فورم نے صوبائی چیف سیکرٹریز کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے بعد صوبائی حکومتوں کے فوری اور ضروری اقدامات کو سراہا ہے۔

Tags: آکسیجن سلینڈراین سی او سیکورونا کیسزنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹروائرسوفاق
sohail

sohail

Next Post

یو اے ای، پاکستانی سینیٹرز کی سرمایہ کاری کا نیا مزکز

پاکستان کورونا کے متعلق جدید اشیاء برآمد کرنے کے قابل ہو گیا ہے، فواد چوہدری

افغان خاتون پولیس افسر کو نوکری کرنے کے جرم میں اندھا کر دیا گیا

میر شکیل الرحمان کی ضمانت کا تحریری حکمنامہ جاری

سعودی عرب کا جی 20 کانفرنس سے قبل جیل میں قید خاتون ایکٹوسٹ کو رہا کرنے پر غور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In