• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 22, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

50 سال تک بحرین پر حکومت کرنے والے وزیراعظم انتقال کر گئے

by sohail
نومبر 11, 2020
in تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بحرین پر لمبے عرصے تک حکومت کرنے والے شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
بحرین کی خبررساں ایجنسی نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ امریکا کے میو کلینک میں زیرعلاج تھے۔
شہزادہ خلیفہ بن سلمان 1970 سے اب تک ملک کے وزیراعظم کے منصب پر فائز تھے انہوں نے بحرین کی آزادی سے دو سال قبل عہدے کا حلف لیا تھا۔
انہیں دنیا کے سب سے طویل عرصے تک وزیراعظم کے منصب پر فائز رہنے والا وزیر اعظم کا اعزاز حاصل ہے۔
شہزادہ خلیفہ بن سلمان بحرین کے موجودہ بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کے چچا تھے۔
شہزادہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ 24 نومبر 1935ء کو جسرہ، بحرین میں پیدا ہوئے۔
ان کے والد کا نام سلمان بن حمد الخلیفہ تھا جب کہ والدہ کا نام موزہ بنت حمد تھا۔
انہوں نے ابتدائی تعلیم بحریں میں منامہ ہائی اسکول اور رفاع پیلس اسکول سے حاصل کی۔
شہزادی خلیفہ بن سلمان 1956 سے 1957 تک ایوکیشن کونسل کے رکن رہے۔
انہیں بعد ازاں ایجوکیشن کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے تعینات کر دیا گیا تھا، انہوں نے 1957 سے 1960 تک اس عہدے پر اپنے فرائض سرانجام دیے۔
انہیں 1960 سے 1966 تک شعبہ خزانہ کے ڈائریکٹر کے طور پر بھرتی کیا گیا۔
انہوں نے بحرین کی مالیاتی کونسل، مشترکہ کمیٹی برائے مطالعہ اقتصادیات و مالیات، کمیٹی فار دی رجسٹر آف کامرس، انتظامی کونسل کے چیئرمین، بحرین کی مالیاتی ایجنسی، ریاستی کونسل کے صدر اور مجلس دفاع اعلیِ کے سربراہ کے طور پر بھی اپنے فرائض منصبی سرانجام دیے۔
ان کے بھائی امیر عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے 1971 میں انہیں بحرین کا وزیر اعظم مقرر کیا تھا۔

Tags: جسرہحمد بن عیسی الخلیفہسلمان بن حمد الخلیفہشہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہموزہ بنت حمدمیو کلینکوزیراعظم بحرین
sohail

sohail

Next Post

ڈسکہ کا شکریہ

کینیڈا امیگریشن میں تبدیلی، پاکستانی نوجوانوں کیلئے ملازمت کے مواقع

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کا شادی کرنے کا اعلان

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی

ڈالر، سونے کی قدر میں کمی، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In