پاکستان میں اگر ان غیر ملکی سربراہان کی بات کی جائے جنہیں یہاں کے عوام بے حد چاہتے ہیں تو اس فہرست میں 2 نام تو بچے بچے کو ازبر ہیں اور وہ ہیں جسٹن ٹروڈو اور نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن۔
پاکستان میں جیسنڈا آرڈن کی کی فین فالوونگ اس وقت بڑھی جب انہوں نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے حوالے سے مذہب سے بالاتر ہو کر دبنگ فیصلے کیے جنہیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوب سراہا گیا۔
اب تازہ ترین خبروں کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن اپنے منگیتر کلارک گیفولڈ سے جلد شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔
انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ہم جلد ہی شادی کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم ابھی تک مقام اور تاریخوں کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ شادی کے حوالے سے ہمیں اپنے منصوبے اپنی فیملی اور قریبی دوستوں کو بتانے ہیں پھر قومی سطح پر اعلان کیا جائے گا۔
40 سالہ جیسنڈا 44 سالہ کلارک گیفولڈ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی جو ایک ٹی وی شو کے میزبان ہیں۔
خیال رہے کہ جیسنڈا نے مئی 2019 میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔ اب ان کی 2 برس کی بیٹی بھی ہے۔ جیسنڈا آرڈرن اور کلارک گیفولڈ کی ملاقات 7سال قبل اُس وقت ہوئی تھی، جب کلارک پارلیمان میں کسی قانونی تبدیلی کے حوالے سے اپنی شکایت درج کروانے آئے تھے۔
اس اچانک ملاقات کے بعد اُس وقت لیبر پارٹی کی ابھرتی ہوئی سیاست دان جیسنڈا اور کلارک نے کچھ کافی وغیرہ پی اور جلد ہی انہوں نے ساتھ رہنے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے بعد جسینڈا دوسری وزیراعظم ہیں، جنہوں نے اس عہدے پر رہتے ہوئے اولاد کو جنم دیا۔