• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 22, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

خواتین ارکان اسمبلی نے ہیرے اور سونے کے زیورات ظاہر کر دیے

by sohail
نومبر 11, 2020
in پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: پاکستان میں انتخابات کے نگران ادارے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خواتین ارکان اسمبلی کی زیر ملکیت سونے اور دیگر زیورات کی تفصیل جاری کی ہے۔
ای سی پی کے مطابق نفیسہ خٹک کے پاس چھ تولے سونا، ہیرے کی تین انگوٹھیوں اور ٹاپس کی مالک ہیں، انہوں نے 23 تولے چاندی بھی اپنے اثاثوں میں ظاہر کی ہے۔
عالیہ کامران ایک کلو سونے کے زیورات کی مالک ہیں۔
پارلیمانی سیکرٹری ملیکہ بخاری پانچ تولے سونے کی مالک ہیں۔ حنا ربانی کھر نے بتایا کہ ان کے پاس والد کی طرف سے دیا گیا 31 تولے سونا موجود ہے۔
شگفتہ جمانی کے پاس 100 تولے جب کہ ناز بلوچ کے باس 40 تولے سونا موجود ہے۔
ای سی پی کے مطابق مہرین بھٹو کے پاس پچاس تولے سونے کے زیورات موجود ہیں۔ زیب جعفر کے پاس 200 تولے سونا اور ہیرے کی انگوٹھیاں ہیں۔
مائزہ حمید کے پاس سسر کی جانب سے تحفتاً دیا گیا 80 تولے سونا موجود ہے۔ وفاقی وزیر شیریں مزاری کے پاس 80 تولے سونا ہے۔
ای سی پی کے مطابق عندلیب عباس کے پاس پچاس تولے جب کہ عالیہ حمزہ کے پاس 80 تولہ سونا موجود ہے۔
وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال 70 تولہ سونے کی مالک ہیں۔ شزا فاطمہ کے پاس 210 تولے جب کہ شازیہ مری کے پاس 25 تولے کے زیورات موجود ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جاری کی تھیں۔
ای سی پی کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آٹھ کروڑ سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں۔
ای سی پی کے مطابق گزشتہ سال عمران خان کی جانب سے ظاہر کیے گئے اثاثے 10 کروڑ 82 ہزار کے لگ بھگ تھے۔
رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کے رواں سال کے اثاثوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں دو کروڑ روپے سے زیادہ کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق وزیر اعظم کا پاکستان میں کوئی ذاتی کاروبار نہیں ہے، بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی پاکستان میں کوئی ذاتی گاڑی نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے اثاثوں میں دو لاکھ الیت کی چار بکریاں ظاہر کی گئی ہیں۔

Tags: الیکشن کمیشنای سی پیحنا ربانی کھرخواتین ارکان اسمبلیشیریں مزادیمہرین بھٹو
sohail

sohail

Next Post

ڈیرن سیمی پی ایس ایل 5 کے پلے آف مرحلے سے باہر ہوگئے

حجاب پہننے پر تنقید، آے آر رحمان کی صاحبزادی کا ردعمل

اپوزیشن نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کیوں کیا؟ رؤف کلاسرا کے انکشافات

مجھے اور میرے اہلخانہ کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، لیگی رہنماء محمد زبیر کا انکشاف

نوازشریف پر تنقید کیوں کی؟ حافظ حسین احمد پارٹی عہدے سے برطرف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In