برلن: جرمنی کی معروف ملٹی نیشنل کمپنی بی ایم ڈبلیو نے منفرد الیکٹرک اسکوٹر متعارف کرا دیا ہے۔
بی ایم ڈبلیو کی جانب سے متعارف کرایا گیا ڈیفینیشن سی ای 04 الیکٹرک کانسیپٹ اسکوٹر ٹیکنالوجی سے بھرپور ہے۔
کمپنی کی جانب سے لکھے گئے بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ اسکوٹر میں اسکیٹ بورڈ جیسے چیسز استعمال کیے گئے ہیں جبکہ بیٹری پیک بائیک چلانے والے کے پیروں میں رکھا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق موٹر بائیک کو فی الحال مارکیٹ میں نہیں بھیجا گیا۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ
کمپنی کا کہنا ہے کہ الیکٹرک موٹر کو وہیل کے قریب لگایا گیا ہے۔ فیول ٹینک نا ہونے کی وجہ سے اسکوٹر کی ساخت پتلی رکھی گئی ہے۔
اسکوٹر میں 10.25 انچ کی اسکرین بھی نصب کی گئی ہے جسے اسکوٹر چلانے والے کے اسمارٹ فون کے ساتھ منسلک کیا جا سکتا ہے۔
کمپنی نے اسکوٹر کے ساتھ ایک مخصوص لباس بھی تیار کیا ہے جو ڈرائیور کو کسی حادثے کی صورت میں تحفظ فراہم کرے گا۔
بلاگ کے مطابق اس خاص لباس میں مزید جدت لائی جائے گی جس کے مطابق لباس کو روشن بنایا جائے گا تاکہ دور سے آنے والے ڈرائیور کو پہلے ہی دیکھ لیں۔
بائیک کی سیٹ اور بیٹری کے درمیان ایک کمپارٹمنٹ بنا دیا گیا ہے جہاں ہیلمنٹ سمیت ضرورت کا دیگر سامان رکھا جا سکتا ہے۔
کمپنی کی جانب سے اسکوٹر کی چارجنگ اور روزانہ کے سفر کی تفصیلات کے بارے میں کچھ واضح نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس موٹر بائیک کی قیمت 10 ہزار ڈالر کے لگ بھگ ہو سکتی ہے۔