• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 22, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کینیڈا امیگریشن میں تبدیلی، پاکستانی نوجوانوں کیلئے ملازمت کے مواقع

by sohail
نومبر 11, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کورونا وائرس کی وجہ سے تارکین وطن کی تعداد میں آنے والی کمی کے بعد کینیڈا کی حکومت نے اگلے تین برسوں کیلئے تارکین وطن کے ہدف میں اضافہ کر دیا ہے۔

کینیڈا کی حکومت کی طرف سے تارکین وطن کے ہدف میں اضافے کے بعد پاکستانی نوجوانوں کیلئے امیگریشن کے مزید مواقع پیدا ہو گئے ہیں۔

کینیڈا کی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2021 میں 3 لاکھ 51 ہزار افراد اور سال 2022 میں 3 لاکھ 61 ہزار افراد کو امیگریشن دینے کا ارادہ تھا۔

تاہم اب ہدف پر نظر ثانی کرتے ہوئے 2021 کیلئے 4 لاکھ ایک ہزار اور سال 2022 کیلئے 4 لاکھ 11 ہزار کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

2023 میں مزید 10 ہزار افراد کا اضافہ کرتے ہوئے سالانہ ہدف 4 لاکھ 21 ہزار افراد کر دیا گیا ہے۔

کینیڈا کی حکومت کی طرف سے جن افراد کو امیگریشن دی جائے گی ان میں سے 60 فیصد کا تعلق درمیانے درجے کے ان افراد سے ہے جو کینیڈا کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔

امیگریشن رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ وہاں پر امیگریشن لینے والے افراد میں سب سے زیادہ کا تعلق انڈیا سے ہے جبکہ پاکستانی پانچویں نمبر پر ہیں۔

یاد رہے 2019 میں کم و بیش 86 ہزار انڈین اور 10 ہزار 800 پاکستانیوں نے کینیڈا کی امیگریشن حاصل کی تھی۔

کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان کے مطابق کینیڈا امیگریشن کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے ایک بہترین منزل ہے، کیونکہ کینیڈا میں مہارت یافتہ ورکرز کیلیے ملازمتوں کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم کے حصول کیلئے اگر کسی کے پاس کینیڈا پہنچ کر صرف ایک سیمسٹر کا خرچہ بھی ہو تو وہ ملازمت کر کے اپنی تعلیم مکمل کر سکتا ہے۔

ہائی کمیشن حکام کے مطابق انڈیا سے آنے والے بیشتر طالب علم صرف پہلے سیمسٹر کی فیس ادا کر کے آتے ہیں اور کچھ ہی عرصہ بعد ان کو نوکری مل جاتی ہے۔

جو افراد کینیڈا کی شہریت کے خواہش مند ہیں ان کیلئے کینیڈا نے اپنی امیگریشن پالیسی میں ایک اور تبدیلی متعارف کرائی ہے۔

جو افراد کینیڈا کی شہریت حاصل کرنے کے بعد 15 سال سے وہاں مقیم ہیں ان کے توسیعی خاندان کیلئے بھی امیگریشن کی سہولت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جس کے تحت کینیڈا میں مقیم والدین کے بچے اور پوتے  پوتیاں جو ان کے زیر کفالت نہیں، سوتیلے بہن بھائی اور دادا دادی یا نانا اور نانی بھی اب امیگریشن حاصل کر سکیں گے۔

Tags: کینیڈا امیگریشن
sohail

sohail

Next Post

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کا شادی کرنے کا اعلان

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی

ڈالر، سونے کی قدر میں کمی، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

85 سیکنڈ میں ایک ارب ڈالر کی کمائی، علی بابا کا نیا ریکارڈ

بی ایم ڈبلیو نے حیران کن اسکوٹر متعارف کرا دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In